حکومت خواتین کےتحفظ اورفلاح وبہبودکیلئےبہترین روڈمیپ پرعمل پیراہے،مریم نواز

0
22

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنےکہاہےکہ پنجاب حکومت بچیوں اور خواتین کے تحفظ، تعلیم، صحت اور فلاح و بہبود کے لیے بہترین روڈ میپ پر عمل پیرا ہے۔
گرلز کے عالمی دن پر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا اپنےپیغام میں کہناتھاکہ بیٹیاں اللہ کی رحمت ہوتی ہیں، قوم کی بیٹیوں کو پیغام ہے آپکی ہمت، عزم اور قابلیت دنیا کو بدل سکتی ہے، آگے بڑھیں، ہم آپکے ساتھ ہیں، ہماری بیٹیاں، بہنیں اور بچیاں قوم کا مستقبل ہیں۔ بیٹیوں کے خوابوں اور صلاحیتوں کو پروان چڑھانا ان کا حق ہی نہیں، قومی فرض بھی ہے۔ پنجاب حکومت بچیوں اور خواتین کے تحفظ، تعلیم، صحت اور فلاح و بہبود کے لیے بہترین روڈ میپ پر عمل پیرا ہے۔
مریم نوازکامزیدکہناتھاکہ قوم کی بیٹیوں کےلئے ای-بائیک ، ورچوئل پولیس اسٹیشن،پینک بٹن، پنک گیمز اور سکالرشپ پروگرام متعارف کرائے ہیں، پنجاب کی بیٹیوں کو محفوظ ماحول، معیاری تعلیم اور مالی خود مختاری فراہم کرنے کا سفر جاری ہے ، خواہش ہے کہ ہر بیٹی اپنے خوابوں کو حقیقت میں بدلنے کے قابل ہو ، معاشرہ ساتھ دے۔

Leave a reply