
مہنگائی سےپریشان شہریوں کےلئے بُری خبر،وفاقی حکومت نےپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑااضافہ کردیا۔نوٹیفکیشن جاری کردیاگیا۔
پاکستان میں ہرپندرہ روزبعدپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کیا جاتا ہے جس میں کبھی عوام کو ریلیف دیاجاتاہےاورکبھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرکےعوام کی مشکلات میں اضافہ کیا جاتاہے۔
وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق 16 جون سے 30 جون تک ہوگا،پیٹرول کی فی لیٹرقیمت میں 4 روپے 80 پیسے کااضافہ کیاگیاجس کےبعدپیٹرول کی فی لیٹر قیمت 258 روپے 45 پیسے ہوگئی ،جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 7 روپے 95 پیسے فی لیٹربڑھادی گئی،جس سےہائی اسپیڈ ڈیزل فی لیٹر 262 روپے 59 پیسے میں فروخت ہوگا۔
واضح رہے اسرائیل،ایران تنازع کے دوران عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا تھا۔جس کےبعدپاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیاگیا۔
یاد رہے کہ حکومت نےمارچ کے پہلے پندرہ روزکےلئےپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنےکا اعلان کیاتھا۔ماہ اپریل کے پہلےپندرہ روزکےلئےحکومت نےپٹرول کی قیمت میں ایک روپیہ فی لیٹرکمی کااعلان کیاتھاجس کےبعد پٹرول کی نئی قیمت 254روپے63پیسےمقرر کی گئی تھی، جبکہ ڈیزل کی قیمت 258 روپے 64پیسےفی لیٹرپربرقراررکھی گئی تھی۔پھرحکومت نےاپریل کےآخری پندرہ روزکےلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل نہ کرنےکافیصلہ کیاتھا۔مئی کےآخری16روزکےلئے حکومت نے پیٹرول کی قیمتیں برقرار رکھیں جبکہ ڈیزل 2روپےاور مٹی کا تیل 5 روپے 4 پیسے فی لیٹر سستا کیا گیا تھا۔
اسٹیٹ بینک کاشرح سود11فیصدپربرقراررکھنےکافیصلہ
جون 16, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔