حکومت نےپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کااعلان کردیا

0
5

مہنگائی سےپریشان عوام کےلئےاہم خبر،وفاقی حکومت نےپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا۔نوٹیفکیشن جاری کردیاگیا۔
پاکستان میں ہرپندرہ روزبعدپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کیا جاتا ہے جس میں کبھی عوام کو ریلیف دیاجاتاہےاورکبھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرکےعوام کی مشکلات میں اضافہ کیا جاتاہے۔
وزارت خزانہ نےپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کانوٹیفکیشن جاری کردیا۔
وزارت خزانہ کےنوٹیفکیشن کےمطابق پیٹرول کی قیمت میں5روپے66پیسےفی لیٹرکمی کی گئی جبکہ پیٹرول کی نئی قیمت263روپے2پیسےفی لیٹرمقررکردی گئی ،ڈیزل کی قیمت 1روپے39پیسےفی لیٹرکم ہوکرڈیزل کی نئی قیمت 275 روپے41پیسےفی لیٹرمقررکردی گئی۔
نوٹیفکیشن کےمطابق لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں2روپے74پیسےفی لیٹرکمی کی گئی جس کےبعدلائٹ ڈیزل آئل کی نئی قیمت 162روپے76پیسےفی لیٹرمقررکردی گئی،مٹی کےتیل کی قیمت میں3روپے26 پیسےفی لیٹرکمی کی گئی جس کےبعدمٹی کےتیل کی نئی قیمت 181روپے71پیسےفی لیٹرمقررکردی گئی۔
یاد رہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سےماہ ستمبرکےپہلےپندرہ روزکیلئے پیٹرول کی قیمت برقراررکھی تھی اورہائی سپیڈڈیزل کی قیمت 3روپےفی لیٹرتک کمی کردی گئی تھی ،جس کےبعدہائی سپیڈ ڈیزل کی فی لیٹرقیمت269 روپے99 پیسےفی لیٹرہوگئی تھی۔جبکہ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 2 روپے 40 پیسے کی کمی کے بعد 159 روپے 76 پیسے مقرر کی گئی تھی۔اسی طرح مٹی کے تیل کی قیمت ایک روپے 46 پیسے کمی کے بعد 176 روپے 81 پیسے مقرر کی گئی تھی۔

Leave a reply