حکومت پنجاب،عوام اوررینجرزمل کرسرسبزپاکستان کیلئےکوشاں ہیں،مریم نواز

0
11

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنےکہاہےکہ حکومت ،عوام اوررینجرزمل کر سر سبز پاکستان کےلئےکوشاں ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکافارسٹ رینجرزکےعالمی دن پرخصوصی پیغام میں کہنا تھا کہ فارسٹ رینجرز کادن منانےکامقصدجنگلات کےتحفظ کےلئےعوامی شعور بیدار کرنا ہے،جنگلات کےتحفظ میں رینجرزکی خدمات قابل تحسین ہیں،جنگلات کاتحفظ قومی مفادکامعاملہ ہے،عوام کورینجرزسےبھرپورتعاون کرناچاہیے۔
مریم نوازکامزیدکہناتھاکہ پنجاب میں فارسٹ رینجرزجنگلات کےتحفظ میں قابل قدرکردارادا کررہے ہیں، قدرتی وسائل کےتحفظ میں رینجرزکی خدمات ناقابل فراموش ہیں،فارسٹ گارڈزہمارےماحولیاتی ہیرو ہیں، حکومت پنجاب،عوام اوررینجرزمل کرسرسبزپاکستان کیلئےکوشاں ہیں۔

Leave a reply