حکومت پنجاب کا سکول میل پروگرام مزید اضلاع تک پھیلانے کا فیصلہ

0
2

طلبا و طالبات کیلئے خوشخبری،حکومت کا سکول میل پروگرام مزید اضلاع تک پھیلانے کا فیصلہ، حکومت پنجاب نے سکول میل پروگرام کے ابتدائی کامیاب مرحلے کے بعد اسے مزید اضلاع میں بڑھانے کا فیصلہ کر لیا ۔
اب بہاولنگر، بھکر، ڈیرہ غازی خان، لیہ، میانوالی اور مظفرگڑھ کے سکول بھی اس اہم پروگرام کا حصہ بنیں گے۔سکول میل پروگرام کے تحت بچوں کو روزانہ دودھ فراہم کیا جاتا ہے تاکہ ان کی جسمانی اور ذہنی نشوونما میں بہتری آئے۔ یہ پروگرام بچوں کی غذائی ضروریات کو پورا کرنے اور تعلیمی معیار کو بہتر بنانے کی کوشش ہے۔
ذرائع کے مطابق پروگرام کی توسیع کے لیے 45 نئی آسامیوں پر افسران اور ملازمین کی بھرتی بھی کی جائے گی تاکہ نئے اضلاع میں منصوبے کو کامیابی سے نافذ کیا جا سکے۔
حکام کا کہنا ہے کہ پروگرام کے مثبت نتائج دیکھ کر اس کا دائرہ وسیع کیا جا رہا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ بچے اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں اور تعلیم کو فروغ مل سکے۔

Leave a reply