حکومت ڈی سیزکی ڈیوٹی لگائےسڑکوں پرچیکنگ کریں،عدالت کےریمارکس

0
20

سموگ تدارک کےحوالےسےکیس کی سماعت کے دوران عدالت نے ریمارکس دئیےکہ پنجاب حکومت ڈی سیزاوراےسیزکی ڈیوٹی لگائےکہ اپنے دفاتر سے نکل کر سڑکوں پر چیکنگ کریں۔
لاہورہائیکورٹ میں سموگ تدارک کےحوالےسےدرخواستوں پرسماعت جسٹس شاہدکریم نےکی ۔
جسٹس شاہدکریم نےریمارکس دئیےکہ خود کل باہر نکلا تو ٹریفک والا ایک بندہ نظر نہیں آیا جو چیکنگ کر رہا ہو،آپ بسوں کے پیچھے جا رہے ہیں، موٹر سائیکلیں سب سے زیادہ آلودگی پھیلا رہی ہیں۔
دوران ریمارکس جسٹس شاہدکریم کاکہناتھاکہ ہر جگہ پر فصلوں کی باقیات کو جلایا جا رہا ہے، ہر جگہ کنسٹرکشن کا کام چل رہا ہے۔ حکومت پنجاب بھر کے ڈی سیز اور اے سیز کی ڈیوٹی لگائے کہ اپنے دفاتر سے نکل کر سڑکوں پر چیکنگ کریں۔
عدالت کا کہنا تھا حکومت نے کوئی نوٹیفکیشن جاری کیا ہےکہ اگر گاڑی کی فٹنس ٹھیک نہیں ہے تو ایک لاکھ روپے جرمانہ ہو گا؟ پچھلے دو سال سے ہم آرڈرز کر رہے ہیں لیکن کوئی خاطر خواہ اقدامات نہیں کیےگئے۔
بعدازاں عدالت نےحکومت پنجاب کو ضروری اقدامات کی ہدایت کرتےہوئےکیس کی سماعت کل ملتوی کردی۔

Leave a reply