حکومت نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دیدی

0
6

آپریشن’’بنیان مرصوص‘‘کی اعلیٰ حکمت عملی پروفاقی حکومت نےآرمی چیف جنرل سیدعاصم منیر (نشان امتیاز ملٹری)کوفیلڈمارشل کے عہدے پر ترقی  دینےکی منظوری دےدی۔
وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کااہم اجلاس منعقدہواجس میں اہم فیصلے کرلئےگئے۔اجلاس کےبعدوزیراعظم ہاؤس کی طرف سےاعلامیہ جاری کیاگیا۔
اعلامیےکےمطابق حکومت پاکستان نے آپریشن ’’بُنیان مرصوص‘‘ کی اعلیٰ حکمتِ عملی اور دلیرانہ قیادت کی بنیاد پر ملک کی سلامتی کو یقینی بنانے اور دشمن کو شِکست دینے پر جنرل سید عاصم منیر (نشان امتیاز ملٹری) کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دینے کی منظوری دے دی۔
اعلامیےمیں کہا گیا کہ وزیرِ اعظم نے پوری پاکستانی قوم کو معرکہ حق کے دوران آپریشن ’’بنیان مرصوص‘‘ کی شاندار کامیابی اور دشمن کے عزائم خاک میں ملانے پر مبارکباد دی۔
اعلامیےمیں مزیدکہاگیاکہ اجلاس میں پاک فضائیہ کےائیر چیف مارشل ظہیر بابر سدھو کی مدت ملازمت پوری ہونے پر ان کی خدمات جاری رکھنے کا بھی متفقہ فیصلہ کیا گیا۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ’’ بنیان مرصوص ‘‘ کےغازیان اور شہدا کو اعلیٰ سرکاری ایوارڈز سے نوازا جائے گا جبکہ پاک فوج کے غازیان، شہدا کو اعلی سرکاری ایوارڈز سے نوازا جائے گا۔
آپریشن بنیان مرصوص کے دوران خدمات پاکستانی شہریوں کو اعلیٰ سرکاری ایوارڈز دینے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔
اجلاس میں وفاقی کابینہ نے کہا ہے کہ جنرل عاصم منیر نے مثالی جرات اور عزم کے ساتھ پاک فوج کی قیادت کی، آرمی چیف کی بے مثال قیادت کی بدولت پاکستان کو معرکہ حق میں تاریخی کامیابی ملی، جنرل عاصم منیر نے مسلح افواج کی جنگی حکمتِ عملی اور کاوشوں کو بھرپور طریقے سے ہم آہنگ کیا۔
اجلاس کےبعدوزیراعظم شہبازشریف نےصدرمملکت آصف علی ز رداری کووفاقی کابینہ کےفیصلےسےمتعلق اعتمادمیں لیا۔
واضح رہےکہ جنرل سیدعاصم منیرپاکستان آرمی کی دوسری شخصیت ہیں جن کو فیلڈمارشل کےعہدے کے لئے منظوری دی گئی ہے، اس سے قبل  صدر جنرل ایوب خان 1959 میں فیلڈ مارشل بنے تھے۔

Leave a reply