حکومت کابجلی 12روپےفی یونٹ سستی کرنےپرکام کاآغاز

0
23

حکومت نےمارچ2025تک بجلی 12روپےفی یونٹ سستی کرنےپرکام کاآغازکردیا۔
ذرائع کےمطابق آئی پی پیز،بجلی گھروں،شمسی پن بجلی منصوبوں کےساتھ مارچ تک مذاکرات مکمل ہونگے،قرضوں کی ری پروفائل اور بلوں پرمحصولات کم کرنے کاطریقہ کارفروری تک مکمل ہوگا،حکومتی آمدن میں ہونےوالی کمی کاانتظام معیشت کےدیگر سیکٹرز سےپورا کیا جائے گا۔پہلے مرحلےمیں حکومت نے5آئی پی پیزکےساتھ منصوبوں کوختم کیا۔
ذرائع کاکہناہےکہ اب365میگاواٹ کےپاک جین پاورلمیٹڈآئی پی پی کےساتھ معاہدہ ختم کیاجارہا ہے، پاور ٹیرف کو3روپےفی یونٹ تک کم کرنے کےقابل ہوگئےہیں،قرض کی ری پروفائلنگ سےٹیرف مزید4 روپےیونٹ کم کرنےمیں مددملےگی۔
ذرائع کےمطابق حکومت بلوں پرٹیکس کم کرکےاس کےاثرکو5روپےیونٹ تک کم کرنےکی خواہشمند ہے،ٹیکسوں میں کمی سےآف پیک ٹیرف 41.68 روپے سے29.68روپےیونٹ ہوجائےگا۔

Leave a reply