حکومت کابڑااقدام:پنجاب ایسڈ کنٹرول بل اسمبلی میں جمع

0
49

حکومت تیزاب گردی کےخلاف ان ایکشن،پنجاب ایسڈ کنٹرول بل اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کروادیاگیا۔
بل چیئرپرسن پنجاب وومن پروٹیکشن اتھارٹی حنا پرویز بٹ نے پیش کیا۔ بل’ اینشیٹو فار سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ‘کی معاونت سے تیار کیا گیا ہے ۔ جس کا بنیادی مقصد تیزاب گردی کو روکنے کے لئے تیزاب کی خرید و فروخت کی سخت نگرانی کرنا ہے۔ منظوری کے بعد بل فوری طور پر سارے پنجاب میں نافذ ہوجائے گا۔
بل کے مطابق تیزاب کی خریدوفروخت کرنے والے ہر بیوپاری کو لائسنسگ اتھارٹی سے باقاعدہ اجازت نامہ لینا ہوگا۔ ہر ضلع کا ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) اس حوالے سے لائسنسگ اتھارٹی کے فرائض انجام دے گا، جبکہ جاری کردہ لائسنس کی مدت دو سال ہوگی، جس کے بعد تجدید کروانی ضروری ہوگی۔
بل میں لکھاگیاکہ قانونی خلاف ورزی کی صورت میں مجاز اتھارٹی لائسنس منسوخ بھی کر سکتی ہے۔اس قانون کے تحت120 دن کے اندر اندر لائسنس حاصل نہ کرنے والے بیوپاریوں کو بھاری جرمانے اور سزا کا سامنا کرنا پڑے گا۔ مزید برآں 18 سال سے کم عمر افراد پر تیزاب کی خریدوفروخت کی پابندی ہوگی تاکہ کم عمری میں تیزاب کی رسائی محدود کی جا سکے۔

Leave a reply