
حکومت نےپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کااعلان کردیا،نوٹیفکیشن جاری کردیاگیا۔
پاکستان میں ہرپندرہ روزبعدپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کیا جاتا ہے جس میں کبھی عوام کو ریلیف دیاجاتاہےاورکبھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرکےعوام کی مشکلات میں اضافہ کیا جاتاہے۔
وزارت خزانہ کےجاری کردہ نوٹیفکیشن کےمطابق آئندہ پندرہ روزکےلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن کےمطابق پیٹرول کی قیمت میں50پیسےکمی کااعلان کیاگیاہےجس کےبعدپیٹرول کی نئی قیمت 255 روپے 63 پیسے فی لیٹر ہوگی،جبکہ ڈیزل کی قیمت میں5روپے31پیسےکم ہونے سے ڈیزل کی نئی قیمت 258 روپے 64 پیسے فی لیٹر ہوگی۔
وزارت خزانہ کےنوٹیفکیشن کےمطابق لائیٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں2روپے47پیسےکی کمی ہوئی ہےجس کےبعدلائیٹ ڈیزل کی نئی قیمت 153 روپے 34 پیسےفی لیٹر ہوگی،جبکہ مٹی کےتیل کی قیمت میں 3روپے53پیسےکمی کااعلان کیاگیاہےجس سےمٹی کےتیل کی نئی قیمت168 روپے 12 پیسے فی لیٹر ہوگی۔
یاد رہے کہ حکومت نےجنوری کےآخری پندرہ روزکےلئےپیٹرول کی قیمت میں3روپے 47پیسے کااضافہ کیاتھاجبکہ ہائی سپیڈڈیزل 2روپے 61پیسے مہنگا کردیاتھا۔پھرحکومت نے فروری کےپہلے پندرہ روز کے لئےپیٹرول کی قیمت میں ایک روپےفی لیٹرکااضافہ کیا،ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے فی لیٹر کا اضافہ کیا تھا۔پھرحکومت نےفروری کےآخری 13دنوں کےلئےپیٹرو لیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کااعلان کیاتھا۔
سونےکی قیمت میں مزیداضافہ
مئی 17, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔