حکومت کوٹف ٹائم دینےکامشن:اپوزیشن کااہم اجلاس طلب

0
131

حکومت کوٹف ٹائم دینےکےمشن میں تحریک انصاف اورجےیوآئی(ف)کی مذاکراتی کمیٹیوں کااجلاس کل ہوگا۔
ذرائع کےمطابق پی ٹی آئی اور جے یو آئی کے درمیان حکومت کو ٹف ٹائم دینے کیلئے اتحاد کامعاملہ، پی ٹی آئی اور جے یو آئی کی مذاکراتی کمیٹیوں کی ملاقات طے ،جے یو آئی اور پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹیوں کا پہلا اجلاس کل ہوگا،دونوں کمیٹیوں کے درمیان ملاقات میں جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمن بھی شریک ہونگے۔
ذرائع کےمطابق پی ٹی آئی اور جے یو آئی نے پہلے ہی پانچ پانچ رکنی کمیٹیاں تشکیل دی ہوئی ہیں پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے اسد قیصر کمیٹی ممبران کے ہمراہ شریک ہونگے، جے یو آئی کمیٹی ممبران پہلے ہی اپنے تحفظات سے پی ٹی آئی کو آگاہ کرچکے ہیں، ملاقات میں مستقبل کے لائحہ عمل بارے تفصیلی حکمت عملی بنائی جائے گی۔

Leave a reply