حکومت کوٹف ٹائم دینےکامشن:اپوزیشن کی اہم بیٹھک

0
47

حکومت کوٹف ٹائم دینےکامشن،اسلام آبادمیں اپوزیشن اتحادکی اہم بیٹھک ،سپریم کورٹ کےحالیہ فیصلے پر بات چیت ہوئی ۔
اجلاس میں تحریک تحفظ آئین کے سربراہ محمود خان اچکزئی اور جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان بھی شریک ہوئے،چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر علی خان، اسد قیصر، بیرسٹر سیف ،عمر ایوب نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔ شبلی فراز، اسلم غوری ، حسین احمد سمیت دیگر بھی اجلاس میں موجود تھے۔
ذرائع کےمطابق اجلاس میں ملکی سیاسی صورت حال پر تفصیلی گفتگو کی گئی،اجلاس میں سپریم کورٹ کےحالیہ فیصلے پر تفصیلی گفتگو کی گئی، حکومت کو ٹف ٹائم دینے کیلئے اجلاس میں پلاننگ کی گئی۔
ذرائع کےمطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنماوں نے مولانا فضل الرحمان کے گلے شکوے سنےجبکہ محمود خان اچکزئی نے سب کو ساتھ چلنے کا مشورہ دیا۔

Leave a reply