حکومت کی ایک بارپھرپی ٹی آئی کومذاکرات کی پیشکش

0
32

حکومت نےایک بارپھرتحریک انصاف کومذاکرات کی پیشکش کردی۔
سپیکرقومی اسمبلی ایازصادق کاکہناتھاکہ ہم نےکبھی بھی مذاکرات کےلئے دروازےبندنہیں کئے،ہم نےتوپی ٹی آئی سےمذاکرات کےلئےکمیٹی بھی تحلیل نہیں کی،پی ٹی آئی کی پہلےاندرسےمنظوری آجائےپھرہمارےپاس بھی آجائیں گے۔
اُن کامزیدکہناتھاکہ پی ٹی آئی سےرابطہ منقطع نہیں ہوا،آج بھی ہمارےساتھ رابطےمیں ہیں،بانی پی ٹی آئی ایک سخت آدمی ہیں۔
واضح رہےکہ ابھی تک حکومت اورتحریک انصاف کےدرمیان مذاکرات کےتین دور ہوچکےہیں،جس میں آخری اجلاس میں پی ٹی آئی نےحکومت کواپنےمطالبات کی فہرست دی تھی ،جس میں 9مئی اور26نومبر کےحوالےسےجوڈیشل کمیشن بنانااورتمام سیاسی قیدیوں کی رہائی شامل تھی۔

Leave a reply