خاور مانیکا تشدد کیس: پی ٹی آئی وکیل کے وارنٹ گرفتاری جاری

عدالت نے خاورمانیکاتشددکیس میں تحریک انصاف کےوکیل کےوارنٹ گرفتاری جاری کردئیے۔
عدالت نے حکم جاری کیا ہے کہ فتح اللہ برکی کو گرفتار کر کے پیش کیا جائے۔ کیس کی سماعت انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے کی۔
سماعت کے دوران زاہد بشیر ڈار، انصر کیانی اور دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے، جبکہ پی ٹی آئی وکلاء کی جانب سے کومل جدون ایڈووکیٹ بھی عدالت میں پیش ہوئیں۔
یاد رہے کہ پی ٹی آئی وکلاء کے خلاف یہ مقدمہ تھانہ سیکرٹریٹ میں درج ہے، جس میں خاور مانیکا پر تشدد کا الزام عائد کیا گیا ہے۔















