خدمت کاپرخلوص جذبہ،پاکستان کی سماجی ومعاشرتی اقدارکااثاثہ ہے، وزیراعظم

0
4

وزیراعظم شہبازشریف نےکہاہےکہ خدمت کاپرخلوص جذبہ،پاکستان کی سماجی ومعاشرتی اقداراورتہذیب کااثاثہ ہے۔
وزیراعظم شہبازشریف کاعطیات کےعالمی دن پراپنےپیغام میں کہناتھاکہ آج کادن معاشرتی فلاح وبہبودمیں امدادوعطیات کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے،عطیات کاعالمی دن امدادوعطیات اورباہمی رواداری کی اہمیت کواجاگرکرتاہے،پاکستانی بلاتعصب ہوکردوسروں کی مددکرنےمیں فخرمحسوس کرتےہیں،پاکستان کے رضاکاروں نےحادثات میں ہمیشہ اہل وطن کی عملی اورمالی مددکی۔
اُن کامزیدکہناتھاکہ خدمت کاپرخلوص جذبہ،پاکستان کی سماجی ومعاشرتی اقدار اورتہذیب کااثاثہ ہے، پاکستان کانام سب سےزیادہ عطیات دینےوالےممالک میں شامل ہے،تاریخ گواہ ہےپاکستانی بلارنگ ونسل اورتعصب دوسروں کی مدد کرتےہیں،دوسروں کی خدمت کاجذبہ ہی ہماری سماجی،معاشرتی اقدار اور تہذیب کااثاثہ ہے،پاکستان کےرضاکاروخدمت کاروں نےہرشکل میں لوگوں کی عملی اورمالی مددکی۔
اپنےپیغام میں شہبازشریف کاکہناتھاکہ فخرہےہمارےمعاشرےمیں بےلوث خدمت اورفلاحی کاموں کی قدرکی جاتی ہے،حکومت بھی تخفیف غربت اورفلاحی کاموں کےمختلف پروگرام چلارہی ہے،بینظیرانکم سپورٹ پروگرام سمیت دیگر اداروں سےلاکھوں افرادفیض یاب ہوتےہیں،حالیہ بارشوں اورسیلاب میں امداد وعطیات کےجذبہ نےمزیداہمیت اختیارکرلی ہے،حالیہ سیلاب سےلوگوں کے مال مویشی ،روزگار اور گھروں کوشدیدنقصان پہنچا،سیلاب متاثرہ افرادکھانے پینےکی اشیا،چھت اورصحت سہولیات کے منتظر ہیں، وفاقی وصوبائی حکومتیں،عوام اورفوج مل کرریسکیواینڈریلیف کےکام کررہےہیں،یقین دہانی کراتاہوں ریلیف اوربحالی کےکاموں میں ہرممکن مددکی جائےگی،ہم بحیثیت قوم ترقی ،خوشحالی ،باوقاراورمضبوط مستقبل کیلئےپرعزم ہیں۔

Leave a reply