خدمت کےجذبے سے سرشار بیوروکریسی ریاستی نظم ونسق کیلئے ناگزیر ہے، فیلڈ مارشل

0
8

فیلڈمارشل جنرل سیدعاصم منیر نے کہا ہے کہ باصلاحیت،شفاف ، خدمت کےجذبے سے سرشار بیورو کریسی ریاستی نظم ونسق کےلئےناگزیرہے۔
پاک فوج کےشعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کےمطابق فیلڈمارشل سید عاصم منیرسے52ویں کامن ٹریننگ پروگرام کےافسران نے ملاقات کی، 52 ویں کامن ٹریننگ پروگرام کےافسران نےآرمی آڈیٹوریم میں ملاقات کی، نشست میں پاک فوج کےزمانہ امن اوردیگرحوالوں سےمتعلق امورپربات چیت ہوئی ،فیلڈمارشل نےاداروں کومستحکم کرنےکےحوالےسےضرورت پر زور دیا۔
آئی ایس پی آر کاکہناہےکہ فیلڈمارشل جنرل سیدعاصم منیرنےسول اورملٹری قیادت کےدرمیان بہترہم آہنگی کی ضرورت پربھی زوردیا،فیلڈمارشل نےقومی سیکیورٹی سمیت داخلی وبیرونی چیلنجزپراظہارخیال کیا،فیلڈمارشل نےخطےمیں امن واستحکام کیلئےمسلح افواج کےمتحرک کردارپربھی روشنی ڈالی۔
فیلڈمارشل جنرل سیدعاصم منیرکاخطاب کرتےہوئےکہناتھاکہ سول سروسزاکیڈمی کےزیرتربیت افسرامن کےدوران پاکستان آرمی کی فارمیشنزکےساتھ منسلک رہے،زیرتربیت افسرکشمیر،کےپی اوربلوچستان کےآپریشنل علاقوں میں فارمیشنزکےساتھ منسلک رہے،زیرتربیت افسروں نےتینوں افواج سےمتعلق مختلف ملاقاتوں اوردوروں کےذریعےقیمتی تجربہ حاصل کیا۔
فیلڈمارشل کامزیدکہناتھاکہ باصلاحیت،شفاف ،خدمت کےجذبے سے سرشار بیوروکریسی ریاستی نظم ونسق کےلئےناگزیرہے،نوجوان افسردیانت داری ،مہارت،حب الوطنی کےاعلیٰ ترین معیار اپناتے ہوئےفرائض انجام دیں۔

Leave a reply