خر ٹائروں کی سطح پر لکیریں کیوں بنی ہوتی ہیں؟

0
35

(پاکستان ٹوڈے) گاڑی، موٹر سائیکل یا بس میں سوار روزانہ ہزاروں افراد سفر کرتے ہیں، مگر کیا آپ نے کبھی سوچا کہ ان سواریوں کی ٹائروں پر لکیروں کا عجیب ڈیزائن کیوں بنا ہوتا ہے؟

تفصیلات کے مطابق آخر ٹائرمکمل ہموار کیوں نہیں ہوتے یا ان پر یہ لکیریں بنانے کا مقصد کیا ہے؟۔۔۔بلاشبہ ٹائر کسی بھی گاڑی کا اہم ترین حصہ ہوتے ہیں ،کیونکہ ان کے بغیر سفر کرنے کا تصور ممکن نہیں۔جہاں تک ٹائروں پر بنی لکیروں کی بات ہے تو ان کے بنانے کی وجہ کافی دلچسپ ہے۔درحقیقت یہ لکیریں مسافروںکے تحفظ کو یقینی بناتی ہیں، کیونکہ ان کے بغیر حادثے کاامکان ہوتا ہے۔

یہ لکیریں ہمارے تصور سے بھی زیادہ اہم ہیں اور ان کے ڈیزائن کا انحصار مخصوص ماحول کے مطابق ہوتا ہے اور ہر ڈیزائن کا اپنا مقصد ہوتا ہے، تاہم بنیادی طور پر یہ لکیریں کسی بھی گاڑی کی کارکردگی کے چند پہلوؤں میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ مثال کے طور پر ٹائروں پر موجود لکیریں گاڑی کی ہینڈلنگ پر براہ راست اثرانداز ہوتی ہیں، تاکہ تیز رفتاری سے سفر کے دوران گاڑی ہموار طریقے سے سفر کرے اور اس کا توازن خراب نہ ہو۔

ان لکیروں کے بغیر گیلے یا پھسلن زدہ سڑکوں پر گاڑی چلانے سے حادثے کا خطرہ بڑھتا ہے۔ سفر کے دوران ٹائر پر موجود یہ لکیریں گاڑی کی رفتار کو ہموار رکھتی ہیں اور سڑک کی سطح پر کنٹرول کھونے کا خطرہ کم کرتی ہیں۔ ان کی مدد سے ہی گاڑی کو محفوظ طریقے سے فوری طور پر روکنا بھی ممکن ہوتا ہے، خاص طور پر بارش والے موسم میں، جب ٹائروں پر بنے گڑھے بریک لگانے کے عمل کو آسان بناتے ہیں۔

ان لکیروں کا ایک اور مقصد بھی ہے اور وہ ہے ایندھن کی بچت۔ موجودہ دور میں ایندھن کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور ٹائروں پر بنے ڈیزائن گاڑی کے افعال کو بہتر بناکر ایندھن کی بچت میں مدد فراہم کرتے ہیں۔

Leave a reply