خصوصی تعلیم میں برٹش کونسل اور محکمہ سپیشل ایجوکیشن پنجاب میں معاہدہ

خصوصی بچوں کیلئے مساوی تعلیم کے خواب کی تعبیر، خصوصی تعلیم میں برٹش کونسل اور محکمہ سپیشل ایجوکیشن پنجاب میں معاہدہ،برٹش کونسل اور پنجاب سپیشل ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ سپیشل سکولوں میں 1,080 ایجوکیٹرز کی قیادت کو فروغ دے گا۔
خصوصی بچوں کی تعلیم میں اہم پیشرفت ،پنجاب کی تاریخ میں پہلی بارخصوصی تعلیم میں بین الاقوامی اشتراک، برٹش کونسل اور محکمہ سپیشل ایجوکیشن پنجاب میں معاہدہ طے پا گیا۔
برٹش کونسل اور محکمہ خصوصی تعلیم کے درمیان معاہدے پر دستخط کرنے کی تقریب منعقد ہوئی، معاون خصوصی برائے سپیشل ایجوکیشن ثانیہ عاشق نے کنٹری ڈائریکٹر برٹش کونسل جیمز ہیمپسن کو حکومت پنجاب کے اقدامات پر بریفنگ دی، برٹش کونسل نے خصوصی تعلیم میں تکنیکی معاونت کی یقین دہانی کرائی۔
اس موقع پرکنٹری ڈائریکٹر برٹش کونسل جیمز ہیمپسن نے کہا کہ خصوصی بچوں کو بااختیار بنانے کیلئے پنجاب میں نئی راہ متعین کرنے میں بھرپور تعاون کریں گے۔
تقریب میں سکول کنیکٹ پروگرام کے تحت نمایاں سکولوں کے سربراہان کو ایوارڈز آف ایکسیلنس بھی دیئے گئے۔
اس موقع پرمعاون خصوصی ثانیہ عاشق کا کہنا تھا کہ خصوصی بچوں کی تعلیم اور تربیت حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے، اساتذہ کیلئے بین الاقوامی تربیتی تبادلہ پروگرام ناگزیر ہے۔
گلیشیائی سیلاب:گلگت بلتستان میں گلوف کا الرٹ جاری
جولائی 31, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔
آرکائیوز
تاریخ سے دریافت کریں۔
پیر | منگل | بدھ | جمعرات | جمعہ | ہفتہ | اتوار |
---|---|---|---|---|---|---|
1 | 2 | 3 | ||||
4 | 5 | 6 | 7 | 8 | 9 | 10 |
11 | 12 | 13 | 14 | 15 | 16 | 17 |
18 | 19 | 20 | 21 | 22 | 23 | 24 |
25 | 26 | 27 | 28 | 29 | 30 | 31 |