میدان عرفات کی مسجد نمرٰی میں خطہ حج ادا کردیا گیا، مسجد الحرام کے خطیب و امام شیخ ڈاکٹر مہر بن حمد نے خطہ حج ادا کیا۔ بیس لاکھ سے زائد فرزندان توحید نے میدان عرفات میں خطبہ حج سنا، جبکہ دنیا کے کروڑوں مسلمانوں کےلئے پچاس زبانوں میں ترجمے کے ساتھ خطہ حج براہ راست نشر کیا گیا۔
شیخ ڈاکٹر ماہر بن حمد نے کہاکہ اللہ تعالیٰ اپنی ذات میں واحد ہے، اللہ کی وحدانیت اور رسول کی رسالت پر یقین اسلام کا پہلا رکن ہے ، اللہ تعالیٰ نے آپ ﷺ کو تمام جہانوں کیلئے رحمت اللعالمین بنایا، انسان کو تقویٰ کا راستہ اختیار کرنا چاہیے، یہی فلاح و کامیابی کا راستہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ دنیا کی زندگی کہیں تمہیں دھوکے میں مبتلا نہ کردے، جو تقویٰ کا راستہ اختیار کرے گا اللہ اس کی خطاؤں کو معاف کردے گا اور اس کو وہاں سے رزق عطا کرے گا جہاں سےوہ گمان بھی نہیں کرسکتا۔
شیخ ڈاکٹر ماہر بن حمد نے کہا کہ اللہ ہر چیز کا مالک وقادر، قرآن سیدھی راہ دکھاتا ہے، اللہ پر توکل کرنے والوں کو دنیا و آخرت میں کامیابی حاصل ہوتی ہے، اللہ نے قرآن میں کئی مقامات پر نماز پڑھنے کا ذکر کیا ہے، قرآن مجید میں اللہ تعالیٰ ارشاد فرماتا ہے کہ اے لوگوں نماز کو قائم کرو، اللہ تعالیٰ نماز پڑھنے والوں کے گھروں پر رحمت فرماتا ہے۔
انہوں نے خطبہ میں کہا کہ جو صاحب استطاعت ہو اس پر حج بیت اللہ فرض ہے، اے مسلمانو ! زکوٰۃ ادا کرو، حقوق العباد کا خیال رکھو، قرآن میں لوگوں کیلئے ہدایت موجود ہے، اسلام کی بنیاد خیر و فلاح پر ہے، اسلام کسی کو نقصان پہنچانے کا حکم نہیں دیتا، انسان کو خیر کے راستے پر چلنا چاہیے۔
امام کعبہ نے کہا کہ جس انسان کا اخلاق اچھا ہے وہ دنیا وآخرت میں کامیاب ہونے والا ہے، جو ماں باپ کی خدمت کرنے والا ہے وہ بھی کامیاب ہوگا، والدین کا نافرمان نہ دنیا میں کامیاب ہوگا نہ آخرت میں ، جورشتے داروں کے ساتھ قطع تعلق کرتا ہے وہ اللہ کی رحمت سے دور ہوتا ہے، رشتے داری توڑنے والا اللہ کی رحمت نہیں سمیٹ سکے گا۔
انہوں نے کہا کہ انسان کو ہمیشہ عدل کے ساتھ فیصلے کرنے چاہئیں، حج ظلم وناانصافی کے راستے کو کبھی اختیار نہیں کرنا چاہیے۔
شیخ ڈاکٹرماہر بن حمد نے کہا کہ جو اللہ کے احکامات کی پابندی کرتا ہے ،اس پر رحمتوں کے دروازے کھول دیئے جاتے، حج کرنے والے کے تمام گناہ مٹا دیئے جاتے ہیں اورختم کردیئے جاتے ہیں، آج کے دن دعا کرنے کی بہت زیادہ فضیلت ہے، آج دعا کرنے سے اللہ بہت سارے لوگوں کو معاف فرما دیتا ہے، آج کے دن اللہ تمام کی تمام دعاؤں کو قبول فرماتے ہیں۔
شیخ ماہر بن حمد نے کہا کہ فلسطین کے مسلمانوں کیلئے دعا کرتا ہوں، فلسطین کے مسلمانوں پر بہت عظیم ظلم ڈھائے جارہے ہیں،انہوں نے اپیل کی کہ امت مسلمہ فسلطین کے مسلمانوں کو یہود کے ظلم سے نجات دلائے۔
خطبے کے بعد مسجد نمرہ میں نماز ظہر کی قصر ادائیگی جاری ہے ، جس کی امامت شیخ ڈاکٹر ماہر بن حمد نے کی ، مسجد نمرہ میں خطبہ حج سننے کے بعد عازمین نے ظہر اور عصر کی نمازیں قصر و جمع کی صورت میں ادا کیں۔
حجاج کرام سورج غروب ہونے کے ساتھ ہی وادی مزدلفہ کی جانب روانہ ہوجائیں گے، جہاں پہنچ کر مغرب اورعشاء کی نمازیں قصر و جمع کی صورت میں ادا کریں گے اوررمی کے لیے کنکریاں اکھٹی کریں گے۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔