خطرے کی گھنٹی!شہریوں کاڈیٹاچوری ہوکرڈارک ویب پرفروخت ہونےکا انکشاف

پاکستانی عوام کےلئے خطرےکی گھنٹی !شہریوں کاڈیٹاچوری ہوکرڈارک ویب پرفروخت ہونےکاانکشاف ہواہے۔
سینیٹرپلوشہ خان کی زیرصدارت سینیٹ کمیٹی برائےآئی ٹی کااجلاس ہواجس میں ٹیلی کام سیکٹرسے ڈیٹا چوری ہوکرڈارک ویب پرموجودہونےکامعاملہ زیربحث آیا۔
چیئرمین پی ٹی اے میجر جنرل (ر) حفیظ الرحمان نےاجلاس میں بریفنگ دی کہ 3ہفتےپہلےرپورٹ آئی تھی کہ ڈارک ویب پرکوئی نام ہیں،ہم نےچیک کیاتوڈارک ویب پرلوگوں کاڈیٹاموجودہے۔
چیئرمین پی ٹی اےنےکہاکہ شناختی کارڈکی کاپی اورٹریول ہسٹری کی معلومات بھی موجودہیں،لوگوں کی موبائل سم کی تفصیلات بھی ڈارک ویب پرہیں۔
ممبرکمیٹی سینیٹرکامران مرتضیٰ نےکہاکہ ہم توسمجھ رہےتھےکہ ڈیٹامحفوظ ہاتھوں میں ہے۔
جس پرچیئرمین پی ٹی اے نےبتایاکہ موبائل سم کاڈیٹاکسی ڈیپارٹمنٹ کےپاس ایک جگہ نہیں ہوتا،ٹیلی کام کمپنیوں کےپاس موبائل سمزکاالگ الگ ڈیٹاہوتا ہے،حیران کن یہ ہےڈارک ویب پرایک ساتھ ڈیٹااکٹھا کیسے ہوگیا،ہم ابھی سیمپلنگ کررہےہیں کہ اس میں پراناڈیٹاہےیانیا،ایف آئی اےکاڈیپارٹمنٹ این سی سی آئی اس پرانکوائری کررہاہے،ڈارک ویب سے500روپےمیں کسی بھی شخص کاڈیٹالیاجاسکتاہے۔
سینیٹرپلوشہ خان نےکہاکہ کسی نےہمیں ٹارگٹ کرناہوتوڈارک ویب سے ڈیٹا لےلےگا۔
حکمران جماعت کےافنان اللہ نےکہاکہ موبائل کاڈیٹاعلیحدہ تھا،پاسپورٹ کاالگ تھاپھراکٹھاکرکےبیچ دیاجاتاہے،ایک بندےکاڈیٹا 500 کا ہوتو 13کروڑ افرادکےڈیٹاپر65ارب کمایاجاتاہے۔
سینیٹرپلوشہ خان نےکہاکہ ہم دنیاکوسیکیورٹی دےرہےہیں اورہمارااپناڈیٹامحفوظ نہیں ہے۔