خلائی تحقیق میں پیشرفت: سائنسدانوں نے راکٹ انجن کا کامیاب تجربہ کرلیا

0
9

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی خلائی تحقیق کے میدان میں اہم پیشرفت سامنے آ گئی۔ سائنسدانوں نے راکٹ انجن کا کامیاب تجربہ کرلیا۔
اماراتی میڈیا کے مطابق ابو ظبی کے ٹیکنالوجی انوویشن انسٹیٹیوٹ کے سائنسدانوں نے راکٹ انجن کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق ماہرین نے جدید مائع ایندھن والا راکٹ انجن تیارکیا ہے، جس سے مستقبل میں عرب دنیا کے مریخ اور چاند مشنز کی راہ بھی ہموار ہوگئی ہے۔جدید مائع ایندھن والا راکٹ انجن مکمل طور پر متحدہ عرب امارات میں ڈیزائن اور تیار کیا گیا ہے۔
مائع ایندھن والے راکٹ انجن جدید خلائی تحقیق میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔مستقبل میں راکٹ انجنوں کو سیٹیلائٹس، قمری لینڈرز اور مریخ مشنز کیلئے استعمال کیا جاسکےگا۔
اماراتی حکام کے مطابق یہ انجن صرف ایک تکنیکی کامیابی نہیں ،بلکہ یہ ایک بنیادی قدم ہے، جس کے ذریعے یو اے ای اپنی خلائی مشنز کیلئے درکار سسٹم خود ڈیزائن، ٹیسٹ اور تعینات کرنے کے قابل ہو گیا ہے۔

Leave a reply