خلیل الرحمان قمرہنی ٹریپ کیس:ملزمہ کا4روزہ جسمانی ریمانڈمنظور

0
120

رائٹروڈرامہ نگارخلیل الرحمان قمرکوہنی ٹریپ کےکیس میں عدالت نےملزمہ آمنہ عروج کا4روزہ جسمانی ریمانڈمنظورکرلیا۔
عدالت نے ملزمہ آمنہ عروج کے چار روزہ جسمانی ریمانڈ کا تحریری فیصلہ جاری کردیا۔انسداد دہشت گردی عدالت کے جج خالد ارشد نے ایک صفحے پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا۔
تحریری فیصلےمیں لکھاگیاکہ ملزمہ سورج طلوع ہونے سے لیکر سورج غروب ہونے تک پولیس کے پاس رہے گی،سورج غروب ہونے کے بعد ملزمہ کو جیل حکام کی کسٹڈی میں دیا جائے ۔تفتیشی افسر نے بیس روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی ، تفتیشی افسر نے ملزمہ سے مال مقدمہ برآمد کرنے کے لیے ریمانڈ کی استدعا کی ۔
تحریری فیصلہ میں کہا گیاکہ عدالت ملزمہ کا چار روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتی ہے۔ملزمہ کے خلاف تھانہ سندر پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے۔

Leave a reply