پاکستان ٹوڈے کی تفصیلات کے مطابق صوبہ کے انتظامی معاملات چلانے کے ساتھ خواتین کھیل اور کاروبار کا میدان مارنے کو بھی تیار
چیف منسٹر پنجاب پنک سمٹ کی تیاریاں شروع، کھیل سمیت ہر شعبہ کی خواتین کو مواقع فراہم کرنے کا جامع پلان، وزیر کھیل پنجاب فیصل ایوب کھوکھر کی ڈپٹی کمشنر لاہور رافعہ حیدر سے ملاقات۔
چیف منسٹر پنجاب پنک سمٹ محکمہ سپورٹس اور ڈی سی لاہور کے اشتراک سے کروانے کا اعلان، گزشتہ برس ڈپٹی کمشنر لاہور نے پہلی پنک گیمز کا کامیاب انعقاد کروایا تھا۔ محکمہ سپورٹس اور ڈپٹی کمشنر آفس کے مابین یوتھ سیکٹر میں تعاون پر اتفاق۔ یوتھ سکل ڈویلپمنٹ،کاروباری مواقع، یوتھ سہولت سینٹر سمیت دیگر امور پر گفتگو۔
ڈپٹی کمشنر آفس اسٹریجٹجک ریفارم یونٹ نوجوانوں کے لئے اہم اقدامات کررہا ہے۔ ڈی سی ایس آر یو کے زیر اہتمام نوجوانوں کے لئے خصوصی پروگرام مرتب کریں گے۔ ڈپٹی کمشنر لاہور یوتھ سیکٹر، سپورٹس، ادب و ثقافت پر بہترین کام کررہی ہیں۔
نوجوانوں کو کاروباری سرگرمیوں اور مواقع فراہم کرنے کے لئے مشترکہ پلان لارہے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر لاہور کی جانب سے چیف منسٹر پنجاب پنک سمٹ کا انعقاد خوش آئند ہے۔ محکمہ سپورٹس و امور نوجوانان کو ہر طرح سے سہولت فراہم کریں گے۔
چیف منسٹر پنجاب پنک سمٹ خواتین کے لئے اہم سنگ میل ہوگا۔ چیف منسٹر پنجاب پنک سمٹ میں کھیلوں کے علاوہ دیگر سرگرمیاں بھی شامل ہونگی۔ چیف منسٹر پنجاب پنک سمٹ میں پنک سی او کانفرنس، آرٹ اینڈ کرافٹ ورکشاپس، یوتھ کانفرنس، فری لانسنگ سمٹ سمیت دیگر سرگرمیاں شامل ہونگی۔
سہ فریقی سیریز،حکومت نےبڑافیصلہ کرلیا
فروری 3, 2025چیمپئنزٹرافی کےفزیکل ٹکٹس کی فروخت کاآغازآج سےہوگا
فروری 3, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
اوورسیز پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری
جون 25, 2024 -
چین کی 6 جی ٹیکنالوجی کی تیاری میں بڑی پیشرفت
ستمبر 14, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔