خیبرپختونخوا،سینیٹ انتخابات ، الیکشن کمیشن کےانتظامات مکمل

0
2

خیبرپختونخوامیں سینیٹ انتخابات کےلئےالیکشن کمیشن نےانتظامات مکمل کرلئے۔
ترجمان الیکشن کمیشن کاکہناہےکہ خیبرپختونخوا میں سینیٹ کی11نشستوں پرآج انتخابات کاانعقادہوگا،جس کےانتظامات مکمل کرلئےگئےہیں،خیبرپختونخوااسمبلی کےجرگہ حال میں2پولنگ بوتھ قائم کیےگئےہیں۔
ترجمان الیکشن کمیشن کامزیدکہناہےکہ پولنگ کاسامان صوبائی اسمبلی پہنچا دیا گیا، خیبرپختونخواسمبلی میں سینیٹ انتخابات کی پولنگ 11بجےشروع ہوگی،الیکشن کمیشن کاعملہ خیبرپختونخوااسمبلی پہنچ گیا۔
واضح رہےکہ پی ٹی آئی ،(ن)لیگ اورجےیوآئی نےمل کر معاہدے کےتحت خیبرپختونخوامیں سینیٹ کی11 نشستوں کوبلامقابلہ کرانےکےلئے فارمولاطے کیا تھاجس میں 6نشستیں حکومت کوملنی تھی اورپانچ سیٹیں اپوزیشن کےحصہ میں آنی تھی۔مگرتحریک انصاف کےناراض ارکان نےاپنےکاغذات نامزدگی واپس لینے سےانکارکردیاتھاجس کی وجہ سےآج وہاں انتخاب ہورہاہے۔

Leave a reply