
خیبرپختونخواکابجٹ2025-26کب پیش کیاجائےگا؟تفصیلات سامنےآگئیں۔
ذرائع کےمطابق خیبرپختونخوا اسمبلی میں بجٹ وزیر قانون پیش کریں گے جس کے لیے انہیں وزیر خزانہ کا اضافی قلمدان بھی سونپ دیا گیا ہے۔ مشیر خزانہ مزمل اسلم نے بجٹ تیار کیا ہے تاہم ایوان کا حصہ نہ ہونے پر وہ اسمبلی میں بجٹ پیش نہیں کرسکتے۔
ذرائع محکمہ خزانہ کےمطابق خیبرپختونخواحکومت نےآئندہ سالانہ ترقیاتی پروگرام کیلئے528ارب روپےمختص کرنےکی تجویزدےدی،مالی سال2024-25 کے اےڈی پی کیلئے111ارب روپےرکھے گئےہیں۔خیبرپختونخواحکومت نےآئندہ ترقیاتی بجٹ میں114ارب روپےکااضافہ کرنےکی تجویزبھی دی۔
ذرائع محکمہ خزانہ کاکہناہےکہ بندوبستی اضلاع کیلئے195ارب روپےمختص کرنے کی تجویز،لوکل گورنمنٹ کیلئے45ارب روپےرکھنےکی تجویزدی گئی،ضم اضلاع کےسالانہ ترقیاتی پروگرام کیلئے33ارب روپےمختص کرنےکی تجویز،پبلک سیکٹرڈویلپمنٹ پروگرام کیلئے29ارب روپےمختص کرنےکی تجویزدی گئی ہے۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔