خیبرپختونخواسینیٹ الیکشن،پی ٹی آئی کی مشعال یوسفزئی کامیاب

0
11

خیبرپختونخوامیں سینیٹ الیکشن میں تحریک انصاف کی امیدوار مشعال یوسفزئی نےکامیابی حاصل کرلی۔
غیرحتمی وغیرسرکاری نتائج کےمطابق خیبرپختونخوااسمبلی میں سینیٹ الیکشن میں تحریک انصاف کی حمایت یافتہ امیدوارمشعال اعظم یوسفزئی کامیاب ہوگئیں،حکومتی حمایت یافتہ مشعال اعظم یوسفزئی کو 86ووٹ ملے،جبکہ اپوزیشن کی حمایت یافتہ آزادامیدوارمہتاب ظفرکو53ووٹ ملے۔
سینیٹ انتخاب میں تحریک انصاف کی جانب سےمشعال یوسفزئی اورثوبیہ شاہدمسلم لیگ ن کی امید وار تھیں ،شازیہ جمعیت علما اسلام (ف) ،صائمہ خالداورمہتاب ظفر آزاد امیدوارکی حیثیت سےموجودتھیں۔
تحریک انصاف کی راحیلہ بی بی،سمیراشمس ،مومنہ باسط اورساجدہ بیگم نےالیکشن سےقبل کاغذات واپس لےلئےتھے۔
واضح رہےکہ یہ نشست تحریک انصاف کی ثانیہ نشترنےچھوڑی تھی جس پرآج الیکشن ہوا۔

Leave a reply