خیبرپختونخواحکومت کابڑااقدام،سیلاب متاثرین کامعاوضہ بڑھادیا

0
3

خیبرپختونخواحکومت نےسیلاب متاثرین کےلئےمعاوضوں میں نمایاں اضافہ کردیا۔

تفصیلات کےمطابق خیبر پختونخوا کی تاریخ کے بدترین سیلاب سے صوبے کے بالائی علاقوں میں شدید جانی و مالی نقصان ہوا۔جس پرصوبائی حکومت نےپہلی بار متاثرین کے معاوضوں میں نمایاں اضافہ کیا ۔تاکہ زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرکے ان کے زخموں پر مرہم رکھا جا سکے۔
خیبرپختونخوامیں قدرتی آفات یاحادثات میں جاں بحق افراد کا معاوضہ پہلے 10 لاکھ تھاجس کوبڑھا کر 20 لاکھ روپے کردیاگیاجبکہ زخمیوں کا معاوضہ 50 ہزار سے بڑھا کر 5 لاکھ روپےکردیاگیا۔
صوبےمیں مکمل تباہ شدہ گھروں کا معاوضہ 4 لاکھ سے بڑھا کر 10 لاکھ روپے کیاگیااور جزوی طور پر تباہ شدہ گھروں کا معاوضہ 1 لاکھ سے بڑھا کر 3 لاکھ روپےکردیاگیا۔تباہ شدہ دکانوں کے لیے جن کا پہلے کوئی معاوضہ مقرر نہیں تھا،اب صوبائی حکومت نے5 لاکھ روپے مقررکردیاہے۔ خوراک کی فراہمی کے لیے پہلی مرتبہ فی کس 15 ہزار روپے کا معاوضہ دیا جا رہا ہے۔

Leave a reply