خیبرپختونخوا اسمبلی: اجلاس میں اسپیکر کی زیرصدارت اور ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب کے لیے پولنگ جاری
پاکستان ٹوڈے: کے پی اسمبلی اجلاس کا اسپیکر مشتاق غنی کی زیرصدارت اجلاس جاری ہے، جہاں اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب کے لیے پولنگ جاری ہے۔
اسپیکر کے عہدے کے لیے بابر سلیم سواتی اور احسان اللہ میاں خیل کے درمیان مقابلہ ہے جبکہ ڈپٹی اسپیکر کےعہدے کے لیے ثریا بی بی اور ارباب وسیم کے درمیان مقابلہ ہے۔
بابر سلیم سواتی اور ثریا بی بی کو پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد اراکین کی حمایت حاصل ہے جبکہ احسان اللہ میاں خیل اور ارباب وسیم کو پیپلز پارٹی، پی ٹی آئی پارلیمنٹرینز اور مسلم لیگ ن کی حمایت حاصل ہے۔
مشتاق غنی نے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب کے قوائد و ضوابط کا اعلان کیا، خیبرپختونخوا اسمبلی میں اسپیکر کے انتخاب کا مرحلہ شروع ہوگیا۔
صوبائی اسمبلی کے اسپیکر کے انتخاب کے لیے ثریا بی بی نے اپنا پہلا ووٹ کاسٹ کیا جبکہ اسپیکر کے انتخاب کے بعد نومنتخب اسپیکر ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب کرائیں گے۔
کے پی اسمبلی میں شدید بدنظمی، ن لیگ کی خاتون رکن پر لوٹا پھینک دیا گیا
(جے یو آئی ف) نے خیبرپختونخوا کے کسی انتخابات میں حصہ نہ لینے کا اعلان کیا تھا۔
اس سے قبل کے پی اسمبلی کے 2 نومنتخب اراکین نے حلف اٹھالیا، اسپیکر کے پی اسمبلی مشتاق غنی نے حلف لیا۔
اور گزشتہ روز کے پی اسمبلی کے 116 اراکین نے حلف لیا تھا، جس کے بعد حلف اٹھانے والے اسمبلی اراکین کی تعداد 118 ہوگئی۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
احتجاج اور توڑ پھوڑ پر درج مقدمات کا معاملہ
مارچ 28, 2024 -
بشری بی بی اور نجم ثاقب کی آڈیو لیکس کیس کا معاملہ
اپریل 27, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔