خیبرپختونخوا : سرکاری جامعات سے متعلق 10سالہ پلان تیار کرنے کا فیصلہ

یونیورسٹیز کے طلبا و طالبات کیلئے اہم خبر،خیبرپختونخوا حکومت نے سرکاری جامعات سے متعلق10 سالہ پلان تیار کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
10سالہ پلان 2025 سے 2035 تک کیلئے تیار کیا جائے گا۔وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا نے محکمہ اعلیٰ تعلیم کو 10سالہ پلان سے متعلق مراسلہ ارسال کردیا ۔
مراسلے میں کہا گیا ہے کہ21دنوں میں مجوزہ 10سالہ سٹریٹجی کا جامع مسودہ تیار کیا جائے ،پلان پر عملدرآمد یقینی بنانے کیلئےقانونی، انتظامی اور مالی اصلاحات بھی تجویز کی جائیں۔
پلان کی تیاری میں جامعات میں فیکلٹی ڈیویلپمنٹ اورفنانشل مینجمنٹ پر توجہ دی جائے،اس کے علاوہ جامعات میں اصلاحات کیلئے قائم کمیٹیوں کی سفارشات کا جائزہ لیا جائے۔
مراسلے میں مزید کہا گیا ہے کہ جامعات میں ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن کیلئے سفارشات بھی شامل کی جائیں۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
پی ٹی آئی نےپارٹی کےمالی امورکیلئےفنانس بورڈتشکیل دےدیا
جنوری 14, 2025 -
حکومتی اخراجات کامعاملہ:وزارتوں کی ڈاؤن سائزنگ پرکام شروع
جولائی 13, 2024
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔