خیبرپختونخوا: طلبا و طالبات کیلئےسکل ڈویلپمنٹ کیلئے پروگرام کا آغاز
طلبا و طالبات کیلئے خوشخبری،خیبر پختونخوا حکومت نے صوبے کے نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے اور طلبا کیلئےسکل ڈویلپمنٹ پروگرام کا آغاز کر دیا۔
محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا کے مطابق پروگرام کے تحت نوجوانوں پر 11 ارب 50 کروڑ روپے خرچ کئے جائیں گے۔ صوبے کے 60 ہزار نوجوانوں کو مفت تربیت فراہم کی جائے گی۔خیبر پختونخوا کے 25 ہزارافراد کو مفت انٹرن شپس دی جائیں گی۔
صوبائی محکمہ تعلیم کے مطابق 42 ہزار نوجوانوں کو 80 ہزار روپے تک کی گرانٹس دی جائیں گی۔یہ گرانٹس دیہی علاقوں اور ضم اضلاع کے نوجوانوں کو دی جائیں گی، سرکاری ٹیکنیکل اداروں سے 37 ہزار نوجوان فارغ التحصیل ہیں ،جبکہ نجی ٹیکنیکل اداروں سے 36 ہزار نوجوان فارغ التحصیل ہیں۔پروگرام کے پہلے مرحلے میں 19 ہزار مرد و خواتین کو شامل کیا جائے گا۔
محکمہ تعلیم خیبر پختونخوا کے مطابق اب تک 806 افراد کو تربیت فراہم کی گئی ہے، جبکہ گرانٹس کیلئے 312 درخواستیں موصول ہو چکی ہیں۔
سرکاری سکولوں کیلئے 4 ارب 51کروڑ اور 71لاکھ کا بجٹ جاری
دسمبر 11, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
آلودگی کےاعتبارسےلاہورآج بھی سرفہرست
نومبر 14, 2024 -
ویمنزٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ ٹرافی کی ملتان سٹیڈیم میں نقاب کشائی
ستمبر 19, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔