خیبرپختونخوا میں پی ایم ایس امتحانات کیلئے عمر کی حد بڑھا دی گئی

0
4

طلبا کیلئے بڑی خوشخبری، پی ایم ایس امتحانات کے لیے عمر کی حد بڑھا دی گئی ۔
خیبرپختونخوا پبلک سروس کمیشن نے پرووینشل منیجمنٹ سروسز (پی ایم ایس) کے مقابلے کے امتحانات کے لیے امیدواروں کی عمر کی حد میں توسیع کر دی ہے۔
ڈائریکٹر امتحانات پبلک سروس کمیشن کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق پی ایم ایس کے امتحانات کے لیے عمر کی حد 30 سال سے بڑھا کر 35 سال کر دی گئی ہے۔
اعلامیے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ آئندہ دو برسوں کے دوران پی ایم ایس ٹیسٹ کے مواقع کو تین سے بڑھا کر چار کر دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ پبلک سروس کمیشن کے حالیہ اشتہار کی آخری تاریخ میں بھی توسیع کر دی گئی ہے اور اب امیدوار 7 مارچ تک درخواستیں جمع کروا سکیں گے۔

Leave a reply