
سیاحت کا فروغ،خیبرپختونخوا میں 7ماہ کے دوران 74لاکھ سیاحوں کی آمد ریکارڈ،رواں سال خیبر پختونخوا بدستور سیاحوں کا پسندیدہ مسکن رہا ۔پہلے7ماہ کے دوران 74لاکھ سیاحوں کی آمد ریکارڈ کی گئی۔
خیبرپختونخوا کلچر اینڈ ٹورازم اتھارٹی کے مطابق 7ماہ کے عرصے کے دوران 73 لاکھ 96 ہزار 32 ملکی ،جبکہ 4 ہزار 375 غیر ملکی سیاحوں نے مختلف وادیوں اور تفریحی مقامات کی سیر کی۔
رپورٹ کے مطابق سب سے زیادہ ملکی سیاح سوات وادی گئے، جن کی تعداد 29 لاکھ 41 ہزار 971 رہی ،جبکہ گلیات 17 لاکھ 95 ہزار اور ناران/کاغان 17 لاکھ 89 ہزار 274 ملکی سیاحوں کے ساتھ دوسرے اور تیسرے نمبر پر رہے۔
اسی طرح غیر ملکی سیاحوں میں بھی سوات وادی سب سے زیادہ پسند کی گئی، جہاں 2 ہزار 854 غیر ملکی سیاح پہنچے۔اس کے علاوہ کالاش ویلی اور گرم چشمہ میں ایک ہزار، بونی، مستوج میں 186، گلیات میں 175 اور کمراٹ میں 157 غیر ملکی سیاح آئے۔
سیاحت کے یہ اعداد و شمار پولیس چیک پوسٹس، لیویز، ٹورازم پولیس اور ترقیاتی اداروں کے فیلڈ افسران کے ذریعے اکٹھے کیے گئے ۔خیبرپختونخوا حکومت نے سیاحوں کی سہولت کیلئے 1422 ٹورازم فیسلیٹیشن ہب بھی قائم کر رکھا ہے، جہاں سیاح کسی بھی قسم کی معلومات یا رہنمائی کیلئے رابطہ کر سکتے ہیں۔
ملک کے کن صوبوں میں معمول سے زیادہ بارشیں ریکارڈ ہوئیں؟
جولائی 16, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔