خیبر پختونخوا :ایوبیہ نیشنل پارک میں ماحول دوست سیاحت کا نیا منصوبہ متعارف

خیبر پختونخوا میں سیاحت کےفروغ کا نیا سلسلہ، ایوبیہ نیشنل پارک میں ماحول دوست سیاحت اور اقامت گاہوں کے نئے منصوبے متعارف کروانے کا فیصلہ،خیبر پختونخوا حکومت نے ایوبیہ نیشنل پارک میں ماحول دوست سیاحت اور اقامت گاہوں کے نئے منصوبے متعارف کرانے کا فیصلہ کر لیا۔
محکمہ موسمیاتی تبدیلی، جنگلات، ماحولیات و جنگلی حیات خیبر پختونخوا کے ترجمان اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر لطیف الرحمان کے مطابق خیبر پختونخوا حکومت ایوبیہ نیشنل پارک میں ماحولیاتی تعلیم اور پائیدار سیاحت کو فروغ دینے کیلئے جدید ماحول دوست سیاحت ،ایکو ٹورازم اور اقامت گاہوں کے منصوبے شروع کر رہی ہے۔ان اقدامات کا مقصد سیاحوں کو فطرت کے قریب رہتے ہوئے تعلیمی تجربات فراہم کرنا، حیاتیاتی تنوع کے تحفظ کے بارے میں آگہی بڑھانا اور ذمہ دارانہ تلاش و سیاحت کیلئے رہنمائی کی سہولیات مہیا کرنا ہے۔
ترجمان کے مطابق آرام دہ قیام اور ماحولیاتی تحفظ کو یکجا کرتے ہوئے یہ اقدام پارک کے پرسکون حسن سے لطف اندوز ہونے کے ساتھ اس کی ماحولیاتی اہمیت کو سمجھنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔ یہ قدم ماحول دوست سیاحت کی جانب ایک انقلابی پیشرفت ہے، جو تحفظ، مقامی کمیونٹیز کی شمولیت اور سرسبز خیبر پختونخوا کو فروغ دینے میں معاون ثابت ہوگا۔
اسموگ تدارک کاکیس:عدالت نےڈائریکٹرماحولیات کوطلب کرلیا
جولائی 1, 2025یااللہ خیر!ژوب اورملحقہ علاقوں میں زلزلےکےجھٹکے
جون 30, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
سعودی شاہی محلات سیاحوں کیلئے کھولنے کا فیصلہ
مئی 30, 2024 -
گوگل میپس میں ایک اہم تبدیلی پر عملدرآمد شروع کر دیا گیا
دسمبر 17, 2024
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔