خیبر پختونخوا :رمضان کے دوران سکولوں کیلئے نئے اوقات ِکار جاری

0
11

پرائمری و سیکنڈری سکولوں کے طلبا وطالبات کیلئے اہم خبر،رمضان کے دوران خیبر پختونخوا کے پرائمری و سیکنڈری سکولوں کیلئے نئے اوقات ِکار جاری کردیے گئے۔
محکمہ تعلیم خیبر پختونخوا نے رمضان المبارک کیلئے صوبہ بھر کے پرائمری و سیکنڈری سکولوں کے نئے اوقات کار جاری کردیے ہیں۔ اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق تمام سرکاری و نجی پرائمری سکول صبح ساڑھے سات سے دن ساڑھے گیارہ بجے تک ہوں گے۔ اس کے علاوہ ہائی و ہائیر سیکنڈری سکول بھی صبح ساڑھے سات بجے سے شروع ہوں گے، جبکہ چھٹی ساڑھے 11 بجے ہوگی۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ جمعہ کے روز پرائمری سکولوں کی ٹائمنگ صبح ساڑھے سات بجے سےدن ساڑھے دس بجے تک ہو گی، جبکہ ہائی اور ہایئر سیکنڈری سکول صبح ساڑھےسات سے 11 بجے تک ہوں گے۔
محکمہ تعلیم کے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ یہ اوقات صرف رمضان کیلئے مختص ہیں۔ عیدالفطر کے بعد صوبے بھر کےسکول معمول کے مطابق کھلیں گے۔

Leave a reply