خیبر پختونخوا میں سیاحت کا فروغ ، میزبان ہوم سٹے ٹورازم پروگرام کا اجرا

خیبرپختونخوا میں سیاحت کے فروغ کا منفرد انداز، میزبان ہوم سٹے ٹورازم پروگرام کا آغاز، خیبرپختونخوا کے نوجوانوں کیلئے میزبان سیاحتی منصوبے میں درخواستیں جمع کرانے کی تاریخ میں 28 فروری 2025 تک توسیع کردی گئی۔
اس حوالے سے گزشتہ دنوں محکمہ سیاحت اور بینک آف خیبر کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تقریب بھی منعقد ہوئی، جس میں بتایا گیا کہ اس منصوبے کی ابتدائی لاگت 39.5 کروڑ روپے ہے اور سیاحت کا یہ منفرد منصوبہ اپر و لوئر چترال، اپر و لوئر دیر، مانسہرہ، ایبٹ آباد اور سوات میں شروع کیا جا رہا ہے۔
منصوبے کے تحت مقامی افراد کو سیاحوں کیلئے معیاری رہائش کی سہولت فراہم کرنے کیلئے 30 لاکھ روپے تک کے بلاسود قرضے دیے جائیں گے۔یہ منصوبہ سیاحت کے فروغ کے ساتھ روزگار کے مواقع بھی فراہم کرے گا اور موجودہ نئے سیاحتی مقامات کو مزید ترقی دی جائے گی۔
منصوبے کے تحت ملکی و غیر ملکی سیاحوں کو اپنے گھروں میں رہائشی سہولیات فراہم کرنے کے خواہشمند افراد پہلے سے دستیاب کمروں کی تزئین و آرائش یا دو نئے کمرے تعمیر کر سکیں گے۔ سیاحوں کو ان کمروں میں واش رومزاور کچن سمیت دیگر تمام ضروری سہولیات میسر ہوں گی۔ قرضوں کی واپسی کی مدت 5 سال ہوگی اور واپسی کا عمل قرضہ وصولی کے دوسرے سال سے شروع ہوگا۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
طارق عزیز کا یوم پیدائش
اپریل 29, 2024 -
حکومت کی نیب ترامیم بحال،عمران خان کےحق میں فیصلہ مسترد
ستمبر 6, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔