
طلبا و طالبات کیلئے خوشخبری،دانش سکول اتھارٹی کا اہم اجلاس، 4 نئے سکولز، سنٹرز آف ایکسیلنس کی منظوری دیدی گئی۔
وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات کی زیر صدارت پنجاب دانش سکول اتھارٹی کا فل بورڈ اجلاس ہوا، جس میں ادارے کی سالانہ کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور متعدد اہم فیصلوں کی منظوری دی گئی۔
اجلاس میں ایم ڈی دانش سکول اتھارٹی احمر ملک نے ادارے کی سالانہ کارکردگی پر بریفنگ دی۔ اجلاس میں تونسہ اور منکیرہ میں چار نئے دانش سکولز کے قیام کی توثیق کی گئی، جبکہ چکوال اور پیر محل میں سنٹرز آف ایکسیلنس کے آغاز اور ضلع قصور میں نئے سنٹر آف ایکسیلنس کی تعمیر کی منظوری دی گئی۔
اجلاس میں سالانہ ترقیاتی پروگرام کی منظوری، دانش سکولز میں صوبائی کوٹے کے تحت بلوچ طلبا کی تعداد میں اضافے کی منظوری بھی دی گئی۔
وزیر تعلیم نے ہدایت دی کہ سکولوں میں طلبا کی گنجائش بڑھانے اور دانش سکولز کا دائرہ کار شمالی اور وسطی پنجاب کے زیادہ آبادی والے علاقوں تک وسیع کیا جائے، زیادہ سے زیادہ ہونہار، مگر کم وسائل رکھنے والے طلبا و طالبات کو دانش سکولوں تک رسائی دی جائے، کیونکہ معیاری تعلیم ہر بچے کا حق ہے۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
دنیا کا سب سے پتلا آئی فون 17 ایئر کب لانچ ہو گا؟
نومبر 21, 2024 -
وزیرداخلہ محسن نقوی کالیاقت بلوچ سےٹیلیفونک رابطہ
جولائی 27, 2024 -
کے پی کے میں ٹماٹروں پر پابندی عائد
جون 15, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔