دبئی ائیرپورٹ پہنچنے والے غیرملکی مسافروں کیلئے نئی عائد کی گئی شرط کیا ہے؟

0
42

دبئی جانیوالے مسافروں کیلئےاہم خبر،دبئی ائیرپورٹ پہنچنے والے غیرملکیوں کیلئے نئی شرط عائد، مسافروں کے پاسپورٹس پر ایک مخصوص مہر لگائی جائے گی۔
دبئی کی جنرل ڈائریکٹریٹ برائے شناخت و غیر ملکی امور نے ورلڈ گورنمنٹ سمٹ کے لوگو پر مشتمل خصوصی سٹمپ متعارف کروائی ہے، جو دبئی کے فضائی داخلہ پوائنٹس پرامارات آنیوالے مسافروں کے پاسپورٹس پر لگائی جائے گی۔
اس سٹمپ کے ذریعے ادارہ ورلڈ گورنمنٹ سمٹ کے 12ویں ایڈیشن کی حمایت اور اس کے اہداف کے بارے میں مسافروں میں آگہی بڑھانے کی کوشش کرے گا، تاکہ حکومتوں کیلئے ایک زیادہ ترقی یافتہ اور پائیدار مستقبل کی تشکیل کی طرف کام کیا جا سکے۔
عرب خبر رساں ادارے کے مطابق یہ اقدام ادارے کی مسلسل کوششوں کا حصہ ہے ،تاکہ وہ بہترین سروس کے معیار کو نافذ کرے اور معاشرتی سلامتی میں اپنا کردار ادا کرے، نیز مسافروں اور سیاحوں کیلئے ایک شاندار تجربہ فراہم کرے۔یہ سٹمپ ایک خوش آمدیدی علامت ہے اور یو اے ای حکومت کی جدت اور بین الاقوامی تعاون کے مرکز کے طور پر شناخت کو اجاگر کرے گی۔
اس کے ساتھ زائرین کو معلوماتی کارڈز بھی فراہم کیے جائیں گے، جن میں سمٹ اور اس کے اہم موضوعات کے بارے میں تفصیلی معلومات فراہم کی جائیں گی، تاکہ اس عالمی ایونٹ میں غیر ملکی سیاحوں کی شرکت کو زیادہ سے زیادہ فروغ دیا جا سکے۔

Leave a reply