دبئی ایئرپورٹ مسلسل دوسرے سال دنیا کا مصروف ترین ہوائی اڈہ قرار

دبئی ایئرپورٹ مسلسل دوسرے سال دنیا کا مصروف ترین ہوائی اڈہ قرار،دبئی انٹرنیشنل ایئر پورٹ نے ایک بار پھر دنیا کے مصروف ترین بین الاقوامی ہوائی اڈے کا اعزاز حاصل کر لیا۔
ایئر پورٹس کونسل انٹرنیشنل (ACI) ورلڈ کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 2024ء میں دبئی نے تقریباً 92.3 ملین مسافروں کا خیر مقدم کیا۔دبئی نے مسلسل دوسرے سال اپنا اعزاز برقرار رکھ کر عالمی ہوا بازی میں اپنی اہم حیثیت کو مزید مستحکم کر لیا ہے۔
دبئی کے بعد لندن، سیؤل، سنگاپور اور ایمسٹرڈیم نے فہرست میں بالترتیب دوسری سے پانچویں پوزیشن حاصل کی، جبکہ پیرس، استنبول، فرینکفرٹ، ہانگ کانگ اور دوحہ نے ٹاپ ٹین کی فہرست مکمل کی ہے۔
ایئر پورٹس کونسل انٹرنیشنل کے مطابق عالمی چیلنجوں کے باوجود دنیا کے مصروف ترین ہوائی اڈے اپنی مضبوطی کا مظاہرہ کر رہے ہیں، یہ ہوائی اڈے تجارت، معیشت اور عالمی روابط کی اہم شریانیں ہیں۔
اے سی آئی کے ابتدائی اعداد و شمار کے مطابق 2024ء میں عالمی مسافروں کی تعداد تقریباً 5 ارب تک جا پہنچی، جو 2023ء کے مقابلے میں 9 فیصد اورکورونا سے قبل 2019ء کے مقابلے میں 3.8 فیصد اضافہ ہے۔
سعودی عرب میں حج2025کی تیاریاں شروع،تفصیلات سامنےآگئیں
اپریل 17, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
مقدمات کی تفصیلات کیلئےبشریٰ بی بی کاعدالت سے رجوع
جولائی 22, 2024 -
اسرائیلی فوج کے ایرانی حملوں کا بھرپور جواب دینے کا اعلان
اپریل 16, 2024
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔