
دبئی ایئرپورٹ پر مسافروں کی آمد کا نیا ریکارڈ قائم،دبئی ایئرپورٹ پرگزشتہ مہینے فضائی حدود بند ہونے کے باوجود مسافروں کی آمد کا نیا ریکارڈ قائم ہوگیا۔
دنیا کے مصروف ترین ایئر پورٹس کی فہرست میں شامل دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ نے رواں سال کی پہلی ششماہی میں 46 ملین مسافروں کی آمد ریکارڈ کی گئی، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 2.3 فیصد زیادہ ہے۔
رپورٹ کے مطابق گزشتہ ماہ 12 روزہ جنگ کے باعث مشرق وسطیٰ میں بہت سی ایئر لائنز کی سروسز متاثر ہوئیں، تاہم اس حوالے سے دبئی ایئرپورٹس کے سی ای او پال گریفتھس کا کہنا ہے کہ دبئی ایئرپورٹ پر مجموعی طور پر صورتحال بہت تیزی سے معمول پر آگئی ، ہمیں صورتحال جلد معمول پر آتا دیکھ کر حیرانی ہوئی، ایئرپورٹ پر مسافروں کی تعداد زبردست ہے۔
پال گریفتھس نے پیشگوئی کی ہےکہ دبئی ایئرپورٹ اس سال 96 ملین مسافروں کی آمد ہوگی ،جو پچھلے سال کے 92 ملین کے ریکارڈ سے زیادہ ہے۔
ذہن نشین رہے کہ یہ ایئرپورٹ مشرق وسطیٰ کی سب سے بڑی ایئر لائن ایمریٹس اور اس کے بجٹ کیریئر فلائی دبئی کا مرکزی ایئرپورٹ ہے اور اسے دنیا کی دیگر بڑی ایئر لائنز بھی استعمال کرتی ہیں۔
ترکیہ میں قیامت خیززلزلہ:متعددعمارتیں مہندم
اگست 11, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
گوگل کا تعلیمی شعبے میں اے آئی کورسز کروانے کا اعلان
اپریل 29, 2024 -
طلبا کیلئے اہم خبر: موسم سرما کی صرف 10 چھٹیاں ہوں گی
دسمبر 5, 2024
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔