دبئی میں دنیا کی بڑی ٹریول اینڈ ٹورازم کی نمائش عریبین ٹریول مارکیٹ کا شاندار انعقاد کیا گیا

0
90

پاکستان ٹوڈے: جس میں 165 ممالک کے 2 ہزار سے زائد نمائش کنندگان نے شرکت کی، دنیا بھر سے آئے ہزاروں افراد نے وزٹ کیا۔ دیگر کمپنیوں کی طرح اوسس پام ٹورازم (Oasis Palm Tourism) نے بھی اس نمائش کا حصہ تھی Oasis Palm Tourism L.L.C نے 21 سال پہلے اپنے سفر کا آغاز کیا تھا اور سیاحوں کو مختلف خدمات فراہم کرنا شروع کی تھیں۔

ان خدمات میں سفاری، ٹور، ڈے ٹرپ، کروز اور مختلف سیاحتی پیشکشیں شامل ہیں۔اوسس پام متحدہ عرب امارات میں ایک معروف فل سروس ڈیسٹینیشن مینجمنٹ کمپنی کے طور پر مشہور ہے۔ ان کا ہیڈ آفس دبئی میں واقع ہے تاکہ مہمانوں کو کروز، سفاری یا ٹور کے لیے درکار ہر چیز کو تیزی سے اور مؤثر طریقے سے فراہم کیا جا سکے۔ Oasis Palm Tourism کی بنیاد عشرت علی خان نے

رکھی تھی جو پیشہ ورانہ سیاحت اور مہمان نوازی کے ماہر ہیں جن کے پاس انڈسٹری میں بیس سال سے زیادہ کا تجربہ ہے۔ 150 سے زائد عملے کے ارکان کے ساتھ عشرت علی خان کا وژن ہے کہ سب سے پہلے اپنے کرم فرماؤں کو سروسزفراہم کرنا اب مزید اور نئی خدمات متعارف کرانے میں مصروف عمل ہیں۔

عشرت علی خاں کے صاحبزادے رافع علی خاں اب اوسس پام کو ترقی کی نئی بلندیوں تک لیکر جانے کا عزم رکھتے ہیں انکی کمپنی کے ارکان، دبئ سیاحت کےلئے آنے والوں کو بہترین سروس اور سیاحت کا حتمی تجربہ فراہم کرنے کے لیے وقف ہیں۔ Oasis Palm Tourism زمین اور سمندر کے لیے سیاحتی خدمات کی مکمل رینج پیش کرتا ہے۔ دبئ میں سیاحت کےلئے آنے والے خوبصورت یاٹ یا کروز میں ماہی گیری کےلطف بھی اٹھائیں۔

صحرائی سفاری مہم جوئی کی سیر کریں یا U.A.E کی مشہور جگہوں کی سیر کریں۔اوسس پام اپنی بہترین سروسز سے اپ کے دل جیت لیں گے اوسس پام کے روح رواں عشرت علی خان کے صاحبزادے رافع علی خان نے ڈسکور پاکستان کےڈائریکٹر انٹرنیشنل افئیر ارشد انجم سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عریبین ٹریول مارکیٹ ٹورازم کی ایک شاندار نمائش ہے جس سے ٹور ازم کے بزنس کو ترقی دینے میں مدد ملتی ہے انہوں نے دبئ حکومت کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ دبئی نے سیاحت کو ترقی دینے کےلئے اہم اقدامات کئے ہیں رافع علی خاں نے کہا اوسس پام دبئ میں ٹورازم کے فروغ اپنا بہترین کردار ادا کرے گی۔

ٹورازم کی اس بڑی ایکسپو میں سندھ ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن کے ایم ڈی سید فیاض علی اور زیب ٹریولز پاکستان کے سی ای او خواجہ جہان زیب نے اپنے وفد کے ہمراہ شرکت کی اور ڈسکور پاکستان سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے پاکستان میں ٹورازم کے فروغ کےلئے کئےگئےاقدامات پر اظہار خیال بھی کیا

Leave a reply