دبئی میں فضائی ٹیکسیوں کیلئے پہلے سٹیشن کی تعمیر کا آغاز

0
28

فضائی مسافروں اور نقل وحمل کے حوالے سے اہم پیشرفت ، دبئی میں فضائی ٹیکسیوں کیلئے پہلے سٹیشن کی تعمیر کا آغاز ہو گیا۔
امارتی ذرائع کے مطابق دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے قریب پہلے فضائی ٹیکسی سٹیشن کی تعمیر شروع کردی گئی ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں ولی عہد شیخ حمدان بن محمد بن راشد نے بتایا ہے کہ فضائی ٹیکسی سٹیشن کے پہلا مرحلے میں ڈاؤن ٹاؤن، دبئی مرینا اور پام جمیرا میں 2026 سے فضائی ٹیکسیوں کیلئے سروس کا آغاز کیاجائے گا۔
ایئر ٹیکسیز کیلئے یہ سٹیشن 3100 مربع کلومیٹر پر محیط ہوگا، جس میں 42000 ٹیکسیاں لینڈ کرسکیں گی ،جبکہ ایک لاکھ 70 ہزار مسافروں کے سالانہ ٹیکسیوں پر سوار ہونے اور اترنے کی گنجائش ہوگی۔یہ نئی سہولت دبئی میں ٹریفک کی بھیڑ کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہوگی۔
دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے پام جمیرا تک کا سفر صرف دس سے بارہ منٹ میں طے کیا جاسکے گا، جبکہ اس وقت رش کے اوقات میں یہ سفر 45 منٹ سے زائد میں طے ہوتا ہے۔چار مسافروں اور ایک پائلٹ کی گنجائش والی یہ فضائی ٹیکسی روایتی ہیلی کاپٹروں کے مقابلے میں بہت کم شور پیدا کرتی ہے۔

Leave a reply