دبئی:(پاکستان ٹوڈے) متحدہ عرب امارات کے ساحلی و سیاحتی شہر دبئی کے شمال مشرق میں تقریباً 42 میل کے فاصلے پر واقع جزیرہ السنیہ سے ماہرین آثار قدیمہ نے حال ہی میں قدیم بستیوں کو دریافت کیا ہے۔
اس قدیم شہر کو موتیوں کا شہر Pearling City تفصیلات کے مطابق پکارا جاتا ہے، انگریزی لفظ پرلنگ کا مطلب سمندر کے پانی میں موجود جانداروں اور موتیوں کی تلاش کرنا ہے، جو ہزاروں سال سے اس خطے کی ثقافت کا حصہ ہے۔ یہ قدیم بستیاں اس خطے کی ابتدائی تاریخ کے بارے میں بصیرت فراہم کرتی ہیں۔
رپورٹ میں اماراتی محکمۂ سیاحت اور آثار قدیمہ کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ یہ بستیاں گزشتہ سال مارچ میں کُھدائی کے ذریعے دریافت کی گئیں، جس کے بعد یہ معلوم ہوا کہ وہاں ایک قدیم موتیوں کا شہر موجود ہے۔ ماہرین آثار قدیمہ کا خیال ہے کہ یہ جگہ ممکنہ طور پر چوتھی صدی کی ہے، یعنی کم از کم 16 سو سال پرانی ہے۔
اس مقام سے متعدد بڑے جار بھی دریافت ہوئے ہیں ،جنہیں میسوپوٹیمیا سے درآمد کیا گیا تھا، ان میں سے دو جارز پر آرامیک زبان کی تحریریں تھیں جو کہ پہلی سے چوتھی صدی کے عرصے سے وابستہ ہیں۔یہ کھنڈرات گمشدہ شہر توام کے ہو سکتے ہیں، کیونکہ تحقیقات کے نتائج تاریخ میں موجود اس شہر کے بارے میں موجود معلومات سے ملتے ہیں۔
ٹرمپ نےانوکھااعزازاپنےنام کرلیا
نومبر 21, 2024برطانیہ میں شدیدبرفباری اور سردی، ہر طرف سفیدی چھا گئی
نومبر 21, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
سونےکی قیمت میں تاریخی اضافہ
جولائی 18, 2024 -
ارشدندیم کی کامیابی:شوبزشخصیات بھی خوشی سےجھوم اٹھیں
اگست 9, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔