درآمدات میں اضافےکےسواہمارےپاس کوئی آپشن نہیں،وزیراعظم

0
27

وزیراعظم شہبازشریف نےکہاہےکہ درآمدات میں اضافےکےسواہمارےپاس کوئی آپشن نہیں،معاشی ترقی مقصودہےتواپنی معیشت کےلئےاہم کردارادا کرنا ہوگا۔
وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کااجلاس منعقدہوا،کابینہ اجلاس کورائٹ سائزنگ کےحوالےسےتفصیلی بریفنگ دی گئی۔
ذرائع کےمطابق وزیراعظم شہبازشریف نےرائٹ سائزنگ پرعملدرآمدپلان طلب کرلیا،ٹیکسٹائل پارکس کیلئےسرمایہ کاری بورڈ،چینی کمپنی میں مفاہمتی یادداشت کی منظوری دےدی گئی،پی ٹی اےایکٹ1996کےسیکشن 3(7)میں ترمیم منظوری،پی ٹی اےکےچیئرمین،ممبران کی تنخواہوں اورمراعات کاطریقہ کارمنظورکرلیاگیا،انفارمیشن گروپ افسران کی بیرون ملک انفارمیشن سیکشنزمیں تعیناتی کی پالیسی کی منظوری دی گئی۔
ذرائع کاکہناہےکہ کابینہ کمیٹی برائےقانون سازی معاملات کےفیصلوں کی توثیق کی گئی،وفاقی کابینہ نےاقتصادی رابطہ کمیٹی کےفیصلوں کی بھی منظوری دیدی۔
وفاقی کابینہ اجلاس سےگفتگوکرتےہوئے وزیراعظم شہبازشریف کاکہناتھاکہ اڑان پاکستان جیسےپروگرام پاکستان کی معیشت کومزیداستحکام دے گی ،درآمدات میں اضافےکےسواہمارےپاس کوئی آپشن نہیں،معاشی ترقی مقصودہےتواپنی معیشت کےلئےاہم کرداراداکرناہوگا،معیشت میں استحکام لاناہےاوراپنی تمام ترجیحات کواس طرف لگاناہے،72ارب روپےکی محصولات بہترین کارکردگی کی علامت ہیں،دسمبرکےماہ میں اہداف حاصل کرنےمیں کامیاب ہوئےہیں،کاروبارحضرات کو89فیصدریلیف ملا،رواں مالی سال کےترسیلات زر15ارب ڈالرتک پہنچ گئیں۔یہی کارکردگی رہی توترسیلات 35ارب ڈالرکاہدف حاصل کرلیں گی۔
اُن کامزیدکہناتھاکہ تمام وزارتیں ای گورننس پراقدامات کررہی ہیں، دیگر وزارتیں بھی جدیدٹیکنالوجی اورتقاضوں سےہم آہنگ کریں،دھرنوں کی سیاست والوں نےمعیشت کوتباہ کرنےمیں کرداراداکیا،9ماہ میں اقتصادی بہتری کی گواہی عام آدمی دےرہاہے،اسمگلنگ کی روک تھام کیلئےبھی خاطرخواہ نتائج سامنے آئے ہیں،پاک فوج کےجوان اپنےخون کی آبیاری سےپاکستان کیلئے قربانیاں دے رہےہیں،شہداکی قربانیوں کوفراموش نہیں کیاجاسکتا،پرعزم ہیں نیاسال پاکستان کی ترقی اورخوشحالی کی نویدلےکرآئےگا۔

Leave a reply