درجہ حرارت میں اضافہ، گلیشیائی جھیلوں کے پھٹنے کا خدشہ، الرٹ جاری

0
13

درجہ حرارت میں اضافہ، گلیشیائی جھیلوں کے پھٹنے کا خدشہ ظاہر،خیبرپختونخوا کے شمالی علاقوں میں درجہ حرارت میں غیر معمولی اضافے کے باعث گلیشیرز سے بننے والی جھیلوں (گلاف) کے پھٹنے کا خطرہ شدت اختیار کر گیا ۔
اس صورتحال کے پیش نظر صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے حساس اضلاع کیلئے الرٹ جاری کر دیا ہے۔
پی ڈی ایم اے کے جاری کردہ مراسلے کے مطابق چترال اپر، چترال لوئر، دیر اپر، سوات اور کوہستان کو حساس قرار دیتے ہوئے وہاں کی ضلعی انتظامیہ کو پیشگی حفاظتی اقدامات کرنےکی ہدایات کی گئی ہیں۔
درجہ حرارت میں اضافے کے باعث گلاف ،گلیشئیل آؤٹبرٹس فلڈ کے امکانات بڑھ گئے ہیں، جو کسی بھی وقت سیلابی صورتحال کا باعث بن سکتے ہیں۔مراسلے میں سیاحوں کو بھی احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور غیر ضروری سفر سے مکمل طور پر گریز کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے، خصوصاً ان علاقوں میں جہاں گلیشیائی جھیلوں کے پھٹنے کے امکانات زیادہ ہیں۔

Leave a reply