دریائےستلج میں اونچےدرجےکاسیلاب،پی ڈی ایم اےکاالرٹ جاری

0
3

صوبائی ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی(پی ڈی ایم اے)نےدریائےستلج میں اونچے درجےکےسیلاب کےباعث الرٹ جاری کردیا۔
پی ڈی ایم اےکے مطابق دریائےستلج میں فیروزپورکےمقام پرپانی کےپہاؤمیں اضافہ ہونےسےفیروزپورڈاؤن اسٹریم میں اونچےدرجے کےسیلاب کی وارننگ جاری کردی گئی ہے۔
ترجمان پی ڈی ایم اےکاکہناہےکہ دریائےستلج اورملحقہ ندی نالوں میں پانی کےبہاؤمیں اضافہ ہوگا ،ادارے نےپنجاب کے متعلقہ اضلاع کےکمشنرزوڈپٹی کمشنرزکوالرٹ رہنےکی ہدایت کی ہے۔جبکہ لاہور،ساہیوال، ملتان، بہاولپوراور ڈیرہ غازی خان کےکمشنرزکوالرٹ جاری کردیاگیا ہے،دوسری جانب قصور، اوکاڑہ، پاکپتن، وہاڑی،بہاولنگر،لودھراں،ملتان اورمظفرگڑھ کےکمشنرزکوبھی الرٹ کردیاگیا۔ لوکل گورنمنٹ ،زراعت ،آبپاشی، لائیواسٹاک اورٹرانسپورٹ کےمحکموں کوالرٹ جاری کردیاگیا۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا کاکہناہےکہ وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایات پرتمام انتظامات مکمل کیےجائیں،ہنگامی صورتحال سےنمٹنےکیلئےریسکیوٹیمیں حساس مقامات پرتعینات کی جائیں، موسلادھار بارش کی صورت میں شہریوں کوبروقت خبردارکیاجائے،مساجدمیں اعلانات اورمقامی سطح پرشہریوں کومحفوظ مقامات پررہنےکی ہدایات دی جائیں۔
عرفان علی کاٹھیاکامزیدکہناہےکہ شہری ضلعی انتظامیہ اورریسکیواداروں سےمکمل تعاون کریں،شہری پی ڈی ایم اےکی ہدایات پرعمل کریں۔ایمرجنسی کی صورت میں پی ڈی ایم اےہیلپ لائن1129پررابطہ کریں۔
دوسری جانب دریائےستلج پرہیڈسلیمانکی پرسیلابی صورتحال شدت اختیارکرگئی،جس کےباعث دریائے ستلج ہیڈسلیمانکی کےمقام پرپانی کی سطح مزیدبلندہوگئی،جبکہ وسیع رقبےپرکھڑی فصلیں سیلابی پانی میں ڈوب گئیں،ریسکیو1122 کی جانب سےمتاثرہ دیہات سےانخلاکاعمل جاری ہے۔
ڈپٹی کمشنرکی ہائی فلڈوارننگ کےبعدریسکیوآپریشن مزیدتیزکردیاگیا،سیلاب کی زدمیں آئےدیہات سےنقل مکانی کاسلسلہ جاری ہے،اب تک 3200سے زائد افرادکوکشتیوں کےذریعےمحفوظ مقامات پرمنتقل کیا گیا، ضلعی انتظامیہ کی اعلانات کےذریعےمحفوظ مقامات پرمنتقل ہونےکی اپیل بھی کی گئی۔
انتظامیہ کےمطابق اگلے24گھنٹوں میں ہیڈسلیمانکی سےبڑاسیلابی ریلاگزرےگا،پی ڈی ایم اےکی دریائے ستلج میں انتہائی اونچےدرجے کے سیلاب کی وارننگ جاری ہے۔

Leave a reply