بھارتی جارحیت: قومی سلامتی کمیٹی نےمسلح افواج کوجوابی کارروائی کا اختیار دیدیا

0
13

قومی سلامتی کمیٹی نےبھارتی جارحیت کےخلاف مسلح افواج کوجوابی کارروائی کااختیاردےدیا۔
وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت قومی سلامتی کمیٹی کےاجلاس کااعلامیہ جاری کیاگیا۔
قومی سلامتی کمیٹی اجلاس کےاعلامیہ کےمطابق فورم میں معصوم شہریوں کی شہادت پرفاتحہ خوانی کی گئی،اجلاس میں بھارت کی بزدلانہ کارروائی پرغورکیاگیا،بھارت نےپاکستان کےمتعددعلاقوں کونشانہ بنایا،مظفرآباد،کوٹلی ،سیالکوٹ اوربہاولپورمیں مختلف مقامات کونشانہ بنایاگیا،جھوٹےدہشتگرکیمپس کے بہانے معصوم بچوں اورخواتین کونشانہ بنایاگیا۔
اعلامیہ میں مزیدکہاگیاکہ قومی سلامتی کمیٹی نےمسلح افواج کوجوابی کارروائی کا اختیاردےدیا،بھارت نےبین الاقوامی کنونشن کی سنگین خلاف ورزی کی ،نیلم جہلم ہائیڈروپاورپروجیکٹ کوجان بوجھ کرنشانہ بنایاگیا،اجلاس میں قومی سلامتی کمیٹی نے پاکستان کی خودمختاری اورعلاقائی سالمیت کی خلاف ورزیوں کی شدید مذمت کی  اورکہاکہ یہ کارروائیاں بین الاقوامی قوانین کےتحت جنگی کارروائیوں کااظہارہیں۔
قومی سلامتی کمیٹی کی جانب سےجاری اعلامیہ میں کہاگیاکہ پاک فوج نےبھارت کی جارحیت کابھرپورجواب دیا،پاک فوج نےبھارتی فضائیہ کے5جنگی طیارےاورڈرون مارگرائے،پاکستان مناسب وقت اورمقام کاتعین کرکے جواب کاحق محفوظ رکھتاہے،معصوم شہریوں کونشانہ بناناگھناؤنااورشرمناک اقدام ہے،پاکستان دہشت گردکیمپس کی موجودگی کومسترد کرتارہاہے،پاکستان نےقابل اعتمادشفاف اورغیرجانبدارتحقیقات کی پیشکش کی،بدقسمتی سےپاکستان کی پیشکش کوقبول نہیں کیاگیا۔
اعلامیہ میں مزیدکہاگیاکہ بین الاقوامی میڈیانے6مئی کوان خیالی دہشتگردی کیمپس کادورہ کیاتھا،بھارت کوجھوٹ بےنقاب ہونےکاخدشہ تھا،بےگناہ لوگوں پرحملہ کرناناقابل برداشت اورپاکستان کیلئےناقابل قبول ہے، بھارت نے خطے کےامن کوللکاراہےاوراب نتائج کی ذمہ داری بھارت پرہوگی،بھارتی جارحیت کےجواب میں پاکستان کی سالمیت کاپوری طرح دفاع کیاگیا،اقوام متحدہ چارٹر کےتحت پاکستان کواپنےدفاع کامکمل حق حاصل ہے۔

Leave a reply