پاک فضائیہ کاسخت ردعمل:بھارتی فوج نے سفیدجھنڈا لہر کر شکست تسلیم کرلی

0
22

دشمن کےجواب میں پاک فضائیہ کےسخت ردعمل پربھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر چورا کمپلیکس کے مقام پر شدید جانی و مالی نقصان کے بعد سفید جھنڈا لہرا کر شکست تسلیم کر لی ہے۔
ذرائع کےمطابق بھارت کے رات کی تاریکی میں بزدلانہ حملے کے بعد پاکستان نے بھرپور جوابی کارروائی کی جس کے نتیجے میں بھارت کے 5 طیارے مار گرائے اور بھارتی فوج کا بریگیڈ ہیڈ کوارٹر بھی تباہ کردیا۔ جس کے بعد دشمن فوج کو پسپائی اختیار کرنا پڑی۔
پاکستان کی جانب سے بھارت کے بزدلانہ حملے کے منہ توڑ جواب کے بعد بھارت نے بلآخرچورا کمپلیکس پر سفید جھنڈا لہرا کر شکست تسلیم کرلی۔
وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ بھارت کے5 طیارے اور ایک ڈرون مار گرایا ہے، پاکستانی فوج نے دشمن کی چیک پوسٹوں کو بھی تباہ کیا، بھارت نے سفید جھنڈالہرا کر اپنی شکست تسلیم کرلی ہے۔
عطاتارڑ کا کہنا ہے کہ سفید جھنڈا لہرانا بھارتی میڈیا کی بھی شکست ہے، بھارت تحقیقات سے ہمیشہ بھاگتا رہا، آج بدلہ لینے آیا اور بھاگ گیا۔

Leave a reply