
پنجاب میں دفعہ 144کی خلاف ورزی پرپولیس نے پی ٹی آئی کارکنوں کی گرفتاریاں شروع کردیں۔سابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کی صاحبزادی مہربانو قریشی کو بھی گرفتارکرلیاگیا۔
تحریک انصاف کی جانب سے انتخابات کو ایک سال مکمل ہونے پرآج یوم سیاہ منایاجارہاہے۔چیف آرگنائزرعالیہ حمزہ نے کارکنوں کو اپنے اپنے علاقوں میں احتجاجی ریلیاں نکالنے کی ہدایت کی تھی۔مہربانوقریشی کو قادرپوراں کے علاقے مخدوم رشید سے گرفتار کیاگیا۔مہربانوقریشی کے ہمراہ ساتھیوں مہردلیرخان،مخدوم زاہد بہارہاشمی کو بھی گرفتار کرلیاگیا۔
واضح رہے کہ پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں دفعہ 144 نافذ کی ہے، ہر قسم کے جلسے جلوس، دھرنے اور احتجاج پر پابندی لگائی گئی ہے ۔ پنجاب میں ہر قسم کے سیاسی احتجاج، جلسے، جلوس، ریلیوں، دھرنوں اور ایسی تمام سرگرمیوں پر پابندی عائد ہے، دفعہ 144 کے نفاذ کا فیصلہ امن و امان کے قیام، انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ کیلئے کیا گیا ہے۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
آرٹیکل 63اے:سپریم کورٹ نےتفصیلی فیصلہ جاری کردیا
اکتوبر 11, 2024 -
پاکستان میں بارشیں ہی بارشیں، گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔
جون 29, 2024 -
روس کافوجی ہیلی کاپٹرگرکرتباہ:عملےکےتمام افرادہلاک
جولائی 25, 2024
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔