دنیائے کرکٹ کا منفرد ریکارڈ،110 روز میں قذافی سٹیڈیم کا 99 فیصد کام مکمل

دنیائے کرکٹ کا منفرد ریکارڈقائم،صرف110 روز میں قذافی سٹیڈیم کا 99 فیصد کام مکمل کرلیاگیا۔
چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی)محسن نقوی نےاعلیٰ الصبح قذافی سٹیڈیم کادورہ کیا،اُنہوں نےمختلف فلورز اور ہاسپٹلٹی باکسز کے فنشنگ ورک کا معائنہ کیا، محسن نقوی نے باکسز کے سامنے لگائی ریلنگ کے معیار کو چیک کیا۔چیئرمین پی سی بی نے باکسز کے باہر لگائی نشستوں پر بیٹھ کر گراؤنڈ کے ویو کو دیکھا ۔اُنہوں نےفلورز کے فنشنگ ورک کا معیار چیک کیا۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے فنشنگ ورک کو برق رفتاری سے مکمل کرنے کی ہدایت کی۔
اس موقع پرچیئرمین پی سی بی محسن نقوی کاگفتگوکرتےہوئےکہناتھاکہ فنشنگ ورک میں معیار کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔قذافی سٹیڈیم تکمیل کے قریب ہے۔ وزیر اعظم محمد شہباز شریف 7 فروری کو افتتاح کریں گے۔ چیمپئنز ٹرافی کے میچز دیکھنے والے شائقین نئے سٹیڈیم کی سہولتوں سے لطف اندوز ہو سکیں گے۔
چیف آپریٹنگ آفیسر سمیر احمد نے فنشنگ ورک پر پیش رفت کے بارے بریفنگ دی۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
پاکستان شاہینزاوربنگلہ دیش اےکےمابین پہلامیچ ڈرا
اگست 16, 2024 -
الیکشن کمیشن نے لاہور کے حلقوں کی حتمی پولنگ اسکیم جاری کردی
اپریل 18, 2024
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔