دنیابھرمیں آلودگی کےاعتبارسےلاہورآج دوسرےنمبرپر

0
14

شہرمیں فضائی آلودگی کےڈھیرے،دنیابھرمیں لاہورآج بھی دوسرے نمبر موجود ہے،شہر کا ایئر کوالٹی انڈیکس 305 ریکارڈ کیا گیا۔
دنیابھرمیں آلودہ ترین شہروں میں بوسنیا کا شہرسراجیوو 315 ایئر کوالٹی انڈیکس کے ساتھ پہلےجبکہ لاہور 305 انڈیکس کے ساتھ دوسرےنمبرپرموجودہے۔
بھارت کاشہرنئی دہلی 253ایئرکوالٹی انڈیکس کےساتھ تیسرےاورکراچی 220ائیرکوالٹی انڈیکس کےساتھ چوتھےنمبرپرموجودہے۔
واضح رہے کہ سموگ میں کمی کےباعث پنجاب حکومت نے شہر بھر کے تعلیمی ادارے اور تفریحی مقامات عوام کیلئے پہلے ہی کھول دیے ہیں جبکہ لاہور سمیت چار اضلاع میں تعمیراتی کام کی بھی اجازت دے دی گئی ہے۔
زگ زیگ ٹیکنالوجی پر بھٹے بھی کام کرسکیں گے، سرکاری و نجی دفاتر کو 100 فیصد عملے کے ساتھ کام کی اجازت مل گئی ہے، ہیوی ٹریفک پیر سے جمعرات تک اضلاع میں داخل ہوسکے گی، جمعہ سے اتوار تک ہیوی ٹریفک کو داخلے کی اجازت نہیں ہوگی ۔
مار کیٹس شاپنگ مالزرات8بجےبندکرنےکافیصلہ برقرارہےجبکہ سموگ ایس اوپیزمیں نرمی کرتےہوئے ریسٹورنٹس کا ان ڈور، آؤٹ ڈور ڈائننگ 10 بجے تک ہوگا، ہوڈ سسٹم نصب کیے بغیر باربی کیو کی اجازت نہیں ہوگی، ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسیٰ رضا کے مطابق سموگ ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

Leave a reply